ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 109 کی عبارت تقویت بھی تداوی میں داخل ہے تحقیق ۔ یہ ایک حالت محمودہ کا غلبہ اور مبارک حالت ہے عمل در آمد اس میں یہ چاہئے کہ جس چیز سے محض لذت مقصود ہو ۔ وہاں اس حال کے مقتضاء پر عمل کیجئے اور جہاں تداوی یا تقویت کی ضرورت ہو ۔وہاں بہ نسبت حال کے امر شرعی مستحب تداوی پر عمل افضل ہے اور تقویت بھی داخل تداوی ہے ۔نماز سے طبیعت کے بھاگنے کا علاج حال ۔ نماز سے دل بھاگتا ہے یہاں تک کہ چند وقت کی نماز بھی جاتی رہتی ہے ۔ تحقیق ۔ علاج اس کا یہ ہے کہ ( 1 ) طبیعت پر زور ڈال کر نفس کی اس بات میں مخالفت کرنا ۔ ( 2 ) کسی معین وقت پر بیٹھ کر مراقبہ موت کرنا ( 3 ) احقر کے مواعظ علی التواتر مطالعہ کرنا ۔ علاج بلائے دیر در ماں حال ۔ ایک شخص نے لکھا کہ اصلاح کی تین صورتیں ہیں ۔ عمل ۔ دعاء عرض حال ۔ عمل چونکہ تابع ہے عزم کے اور میں عزم کو اختیاری نہیں سمجھتا بلکہ اس کو بھی مخلوق سبحابہ ۔ جانتا ہوں ۔ اس لئے عمل تو یوں صفر ہے رہی دعاء مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میری دعاء کبھی قبول ہوئی ہو ۔ جو دعائیں سراسر نافع ہیں وہ بھی مقبول نہیں ہوئی ۔ جیسے دعاء توفیق اعمال صالحہ وغیرہ اس لئے دعاء کرتے ہوئے بجائے غلبہ رجا قبول کرے جھجک طبیعت میں پیدا ہوتی ہے ۔ اب رہی عرض حالت وہاں یہ خیال ہوتا ہے کہ طبیب کا کام نسخہ بتلانا ہے ادھر اپنی طبیعت کو ٹٹولتا ہوں تو نسخہ کو اگلتی ہے ۔ اس لئے مجھے کوئی راستہ رہائی کا نظر نہیں آتا ۔تحقیق ۔ ( 1 ) آپ میرے کہنے سے تقلیدا ہی معمولات متعلقہ اذکار و اشغال کو جاری رکھئے خواہ دل لگے یا نہ لگے ۔ اثر ہو یا نہ ہو ۔ خواہ دوام ہو سکے یا نہ ہو سکے جس روز بھی ہو جائے اور جس قدر بھی ہو جائے اور ہرگز ہرگز نہ چھوڑیں ۔ ( 2 ) دعاء کی نسبت جو لکھا ہے اس کی مخالفت اعتقادا آپ پر واجب ہے وہ ضرور نافع ہوتی ہے ۔ اپنے دل کو جبرا یوں سمجھائیے کہ مواد خاصہ میں جن میں دعاء غیر نافع معلوم ہوئی ہے ۔ اگر دعاء نہ ہوتی شائد زیادہ بلا کا سامنا ہوتا دنیویا اور دینا نیز حکم شرعی ہی سمجھ کر دعاء کیجئے کہ امتثال امر کا تو اجر ملے گا ۔ بلا سے مطلوب خاص نہ ملے ۔ ( 3 ) عرض حال کی نسبت یہ ہے کہ نئی حالت کی اطلاع ضروری ہے ۔ باقی جس حالت کی جو تدبیر بتلائی گئی ہو اور اس میں اہمال ہوا ہو اس کی اطلاع واقعی ضروری نہیں ۔ بلکہ اس کی تدبیر کے استعمال کی ہمت کی کوشش و فکر میں رہنا چاہئے ۔ اس اہتمام سے ایک روز انشاء اللہ ہمت بھی نصیب ہو جائے گی ۔ من حیث لا یحتسب العامل کر کے دیکھنے کی چیز ہے ۔ ( 4 ) پھر ان امور