ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 108 کی عبارت حکم خواب تحقیق ۔ بیداری کا اہتمام کیجئے خواب کی فکر چوڑئیے کہ اول متعلق بہ تشریح ہے جس کا انسان مکلف ہے اور ثانی متعلق بہ تکوین ہے جس کا انسان مکلف نہیں ۔ حافظ قرآن ہو کر حفظ قرآن میں طبیعت نہ لگنا حال ۔ جو قرآن شریف کی طرف رجوع کرتا ہوں تو طبیعت نہیں لگتی اور دل گھبراتا ہے ۔ تحقیق ۔ بعض طبائع ایسی ہوتی ہیں کہ ان سے تنہا کام نہیں ہوتا ۔ کسی ایسے شخص کو تجویذ کر لیں جو قرآن بطور استاد کے سنا کرے اور مشورہ دے سکے کہ اتنا یاد کرو اور اتنا سناؤ اور اگر دماغ ضعیف ہو تو طبعی علاج بھی کرو ۔ وقت مجاہدہ ثانیہ حال ۔ پہلے توجہ الی اللہ زیادہ تھی تقاضائے معصیت بہت مغلوب تھا اور ایک گو نہ جمعیت اور سکون اور یکسوئی حاصل تھی ۔ لیکن اب وہ حالت نہیں رہی ۔ تقاضائے معصیت کا بعض وقت غلبہ بہت ہوتا ہے تحقیق ۔ یہ ہے وقت مجاہدہ ثانیہ کا بعد فراغ مجاہدہ اولی کے اور یہی ہے جس کے نہ جاننے سے ایک سالک واصل کو شبہ رجعت کا ہو جاتا ہے اور بعض اوقات مایوس ہو کر نوبت تعطل کی آ جاتی ہے حالانکہ یہ کمال سلوک کے لوازم عادیہ سے ہے حقیقت اس کی یہ ہے کہ ابتداء میں جوش کی زیادتی سے امور طبعیہ مغلوب ہو جاتے ہیں ۔ توسطہ یا انتہا میں جوش کم ہو جانے سے وہ امور طبعیہ پھر عود کرتے ہیں ۔ کیونکہ ان کا زوال نہیں ہوتا صرف مغلوب ہو گئے تھے اس عود کے وقت پھر مجاہدہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس مجاہدہ میں تعب و کشا کشی کم ہوتی ہے لرسوخ التہذیب فی النفس مگر عزم و توجہ و ہمت و ضبط کی حاجت ہوتی ہے ۔ استعمال لذائذ میں گھر کا خیال آنا خیال ۔ اگر کسی قوت کی چیز کھانے کی نیت کرتا ہوں تو دو خیال پیدا ہوتے ہیں ایک تو یہ کہ خدا جانے گھر والے کس طرح ہوں اور دوسرے یہ کہ دل میں ندامت ہوتی ہے کہ اللہ کی نعمتیں تو پیشتر سے کھا رہا ہے اس میں تو نے کیا کر دیا ۔ اور آئندہ کیا کرے گا ۔