ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
|
صفحہ نمبر 101 کی عبارت متمنی ہوتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں ۔ اشعار برائے دفع قبض و شناخت قبض تحقیق ۔ در طریقت ہر چہ پیش سالک آٰید خیر اوست بر صراط مستقیم اے دل کسے گمراہ نیست بدر دو صاف ترا حکم نیست دم در کش کہ آںچہ ساقی ماریخت عین الطافت باغباں گر پنج روزے صحبت گل بایدش بر جفائے خار ہجراں صبر بلبل بایدش چونکہ قبض آید تو در دے بسط ہیں تازہ باش و چین میفگن بر جبیں چونکہ قبضے آیدت اے راہرو آں صلاح تست آیس دل مش مگر شرط یہ ہے کہ اعمال شریعت و معمولات طریقت میں کوتاہی نہ ہو ۔ ورنہ وہ قبض نہیں بطالت اور تطل ہے جو کہ باطن کو مضر ہے ۔ دوسرا علاج قبض کا تحقیق ۔ غسل تازہ کر کے کپڑے بدل کر عطر لگا کر دو رکعت نفل پڑھ کر استغفار کرنا اور ایک ہزار بار یا باسط پڑھنا قبض کے لئے نافع ہے ۔ قبض کا سبب کبھی سوء مزاج بھی ہوتا ہے حال ۔ دل پر گرمی بہت شدت کی رہتی ہے اور تاریکی سی معلوم ہونے لگتی ہے ۔ گھبراہٹ رہتی ہے کسی کام کو دل نہیں چاہتا ۔ تحقیق ۔ یہ کیفیت کہلاتی ہے ۔ اس کے اسباب مختلف ہوتے ہیں اکثر سوء مزاج بھی اس کا سبب ہوتا ہے کسی طبیب کو نبض دکھلا کر قلب و دماغ کا علاج دریافت کیا جائے اگر وہ مرض کی جانب سے بالکل اطمینان دلا دیں تو پھر مجھ کو اطلاع کی جائے ۔قبض کے آثار اور اس وقت کا دستور العمل حال ۔ ذکر کرنے کے وقت زبان ایسی ثقیل ہو جاتی ہے ۔ جیسے قفل لگا دیا گیا ہو ۔ جسم ایسا بھاری ہو جاتا ہے کہ جس کے وزن کا اندازہ نہیں ہو سکتا ۔ ذہن ایسا کند و بے حس ہو جاتا ہے جو اظہار سے باہر ہے ۔تحقیق ۔ یہ حالت قبض کہلاتی ہے اور منافع میں یہ بسط سے بھی زیادہ ہے ۔ گو دین قبض کے