ماہنامہ الحق ستمبر 2017 ء |
امعہ دا |
|
جات کا انعقادسال کی اختتام سے کچھ عرصہ قبل ہوناچاہیے۔ اس کے لئے استاد نسبتا قابل مطالعہ موضوعات متعین کریں اور استفادے اور تیاری کے لئے نسبتا دقیق اور اعلی معیار کی کتابوں اور مآخذ کی نشاندہی بھی کریں ۔ان مقابلوں میں ایک یا دواستاد بھی بطور جج شرکت کریں اور مستحق طلبہ میں حوصلہ افزائی کیلئے انعامات بھی تقسیم کریں۔ اس کے بعد ایک پورے مدرسے کی سطح پر تقریری مقابلوں کے انعقاد کا مرحلہ آتا ہے۔ یہ مرحلہ رسمی ہونا چاہیے اور پورے مدرسے کی سطح پر اس کو حوصلہ افزائی اورطلبہ کی تشجیع و ترغیب کے لئے اتنی اہمیت دی جائے کہ تین اساتذہ پر مشتمل ایک ٹیم کے زیر نگرانی اس کی تشکیل ہو۔ اس کے لئے بھی موضوعات پہلے کے بہ نسبت ادق ہونی چاہئیں۔ انعام کا مستحق ٹھہرانے کے لئے معیار بھی اعلی ہونا چاہیے اور اس کی اختتامی مرحلے میں شریک طلبہ کی حوصلہ افزائی اور غیر شریک طلبہ کی ہمت افزائی کے لئے مہتمم خود شرکت کریں اور طلبہ میں انعامات تقسیم کریں۔ اس کے بعد آخر میں بین المدارس تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوتا ہے۔ ان مقابلوں کا انعقاد ضلعی، صوبائی یا ملکی، جتنا بھی ممکن ہو، سطح پر سال کے اخیر میں ہوں۔ اس سلسلے میں ہر مدرسے کے اساتذہ اپنے طلبہ کو تربیت دیں۔ تقریر کی خوبیوں اور اصولوں سے انہیں روشناس کرائیں اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ان مقابلوں کو اتنی اہمیت دی جائے کہ وفاق کے نمایندہ شخصیات ان میں شرکت کریں اور مستحق ٹھرائے جانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کریں ان مقابلوں کے انعقاد سے پہلے ان کی تشہیر، کامیاب طلبہ کی اخبارات یا وفاق ہی کے نمائندہ مجلات میں خبریں شائع کرادی جائے۔تحریری مقابلے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عوام کی رہبر ی کے لئے مثبت، معیاری اور با معنی لٹریچر اور متنازعہ مسائل کے متعلق تحقیقی و تعمیری مواد کی فراہمی بھی مدارس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ لہذا اس سلسلے میں زیر تعلیم طلبہ کی تحریر وانشا کے میدان میں تربیت بھی ضروری ہے ۔تحریری مقابلوں کا انعقاد بھی مختلف سطحوں پر کیا جانا چاہیے لیکن اس میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ تحریر کے لئے زبان کا اختیار طالب علم کی اپنی صوابدید پر مبنی ہو ،تاہم ان کا صرف اردو ،عربی اور انگریزی میں ہی انعقاد ہونا چاہیے کہ مقامی زبانوں کے بجائے یہ عالمی سطح پر بولی اور لکھی جانے والی زبانیں ہیں۔ سب سے پہلا مرحلہ اس کا ماہانہ ہونا چاہیے کہ پورے ایک مدرسے کی سطح پر کوئی بھی طالبعلم اپنی اختیار کے مطابق کسی بھی زبان میں اور کسی بھی موضوع پر چند سو الفاظ پر مشتمل ایک مضمون لکھے۔ ان