ماہنامہ الحق ستمبر 2017 ء |
امعہ دا |
|
چند دفعات ملاحظہ فرمائیں: (۱) آرٹیکل 2Aکے تحت قرار داد مقاصد میں بیان کردہ اُصول اور احکام کو دستور کا مستقل حصہ بنایا گیا۔جو اب آئین کی اساس اور روح ہے ۔ (۲) آرٹیکل 31 اسلامی طریقہ زندگی کے تحت زکوٰۃ اوقاف اور مساجد کی باقاعدہ تنظیم کے اہتمام کے ساتھ ’’عشر ‘‘کا اضافہ کیا گیا۔ (۳) آرٹیکل 62 مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے رکنیت کیلئے اہلیت کے تحت نا اہلی کے شرائط میںبرے کردار احکام اسلام سے انحراف ، اسلامی تعلیمات سے لا علمی، فاسق ،غیر ایماندارجھوٹی گواہی دینے والا،ملک کی سا لمیت کے خلاف کام کرنے جیسے شرائط کی ترمیم کرائی گئیں جبکہ کسی اہم منصب کیلئے دینی اہلیت کا لحاظ حکم الہٰی ہے اسی طرح اس شخص نے ’’پاکستان بننے کے بعد ملک کی سالمیت کے خلاف کام نہ کیا ہو اور نظریہ پاکستان کی مخالفت نہ کی ہو‘‘ کو بطور خاص شامل کیا گیا۔ (۴) آرٹیکل ’’63 ‘‘ میں نااہلی کی شرائط میں پاکستان کے اقتدار اعلیٰ سا لمیت یا امن عامہ کے قیام یا پاکستان کی عدلیہ کی دیانت داری یا جو پاکستان کے مسلح افواج یا عدلیہ کو بد نام کرے یا اس کی تضحیک کا باعث ہو۔ اسی طرح اخلاقی پستی وغیرہ میں ملوث ہو جیسی ترامیم کی گئی۔ (۵) آرٹیکل 113میں قومی اسمبلی کی طرح صوبائی اسمبلی کے رکنیت کیلئے بھی اہلیت کے حوالے سے آرٹیکل نمبر 62اور 63کا اضافہ کیا گیا،جوکہ تمام منتخب نمائندوں کیلئے ایک مناسب معیار ہے۔ (۶) آرٹیکل 203میں وفاقی شرعی عدالت کے قیام جس میں 8مسلمان جج زیادہ سے زیادہ تین دینی علماء اور اسلامی قوانین کے ماہرین کی شرائط ڈال دی گئیں ۔اسی طرح آرٹیکل 203کے تحت عدالت منافی اسلام قوانین کا جائزہ لے گی اوراسلام کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کریگی۔ (۷) آرٹیکل 239کے تحت ایوان بالا ’’سینیٹ‘‘ اور ایوان زیریں’’قومی اسمبلی‘‘ میں سے کوئی بھی دو تہائی اکثریت سے بل پاس کرنے کا مجاز ہے،پھر اُسے دوسرے ایوان میں بھیج سکتا ہے ۔ (۸) آرٹیکل 255میں دستور کے مطابق حلف لینے کیلئے استعمال ہونے والی زبان کے حوالے سے ’’ترجیحاً اُردو ‘‘کا اضافہ کیا گیا۔ (۹) آرٹیکل 42 میں عہدوں کے حلف لینے کے بعد آخر میں ’’اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے۔‘‘ کا اضافہ کیا جائے۔ (۱۰) اسی طرح آرٹیکل 270الف(2)کے تحت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آرڈیننس (نمبر ۳۰ مجریہ ۱۹۸۵) جاری ہوا ۔اسی طرح محتسب اعلیٰ کے قیام کا آرڈیننس … اس کے علاوہ اور کئی آرڈیننس جاری کر دیئے گئے مثلاً