ماہنامہ الحق ستمبر 2017 ء |
امعہ دا |
|
ترجمہ کیا۔ قاری یہ محسوس نہیں کرتا کہ یہ کہیں سے ترجمہ ہوا ہے بلکہ خود مستقل تصنیف کا روپ دھارا ہے اور ترجمے کی خوبی بھی یہی ہے کہ قاری پڑھنے میں کوئی دقت اور خلجان محسوس نہ کرے ، بہرحال چھ ابواب اور ۲۳ فصول پر مشتمل یہ مجموعہ لائق صد تحسین ولائق داد ہے، مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ صاحب مرحوم نے بستر علالت پر اسکی نظرثانی بھی فرمائی ،مولاناسمیع الحق مدظلہ اور مولانا مفتی تقی عثمانی مدظلہ کی تقریظات و تاثرات سے مزین ہیں،حسن طباعت و ترتیب مولانا اسرار مدنی کے ذوق جمیل کی آئینہ دار ہے ۔اللہ اسے مصنف کے حق میں رفع درجات کا ذریعہ بنادے اور مترجم و معاون کو مزید علمی خدمات کی توفیق نصیب فرمائے۔اللہ کی پناہ میں آئیں تالیف: فضیلۃ الشیخ ابو زہیر شہید بن زاہد حسین بن فضل عیان سلارزئی ترجمہ و تعلیق : مولانا حنیف الرحمن ضخامت: ۴۳۲ ناشر:مکتبہ الیسریٰ کراچی 03461987101 مولانا ابو عمیر زاہد حسین سلازرئی کی تصنیف لطیف ہے۔ جو استعارہ کی چالیس احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل ہے۔ اس دور پر فتن اور زمانہ پر آشوب میں تعوذات نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مجموعہ مرتب کر کے عوام الناس کے سامنے پیش کرنا ایک عظیم نعمت سے کم نہیں اس لحاظ سے مولانا ابوعمیر زاہد حسین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس گراں قدر مجموعہ کوعوام الناس کے استفادے کے لئے پیش کیا یہ کتاب اس قابل اور لائق ہے کہ مسلمان اس کو حرزہ جان بنا کر اللہ کی پناہ حاصل کریں اور جعلی عاملوں کے جال میں پھنسنے سے بچتے رہے اس اہم کتاب کے ترجمے کی سعادت مولانا حنیف الرحمن کو حاصل ہے کہ انہوں نے اس مجموعے پر تعلیقات و تخریج کا نہایت اہم اورمشکل کام سر انجام دیا۔ اللہ مؤلف اور مترجم دونوں کو مزید علمی ترقی عطا فرمائے اور اس کی کتاب کو نافع خلائق بنائے آمین۔ربط و خلاصہ تفسیر امام لاہوری و امام شاہ منصوری افادات : امام اولیاء و علامہ احمد علی لاہوری، زینت المفسرین مولانا عبدالھادی شاہ منصوری تالیف: ابو محمد مفتی عبدالحمید حقانی۔ ضخامت:۷۰۶ صفحات ناشر: مکتبہ عمر فاروق پشاور پاکستان کے دو عظیم علماء و مفسرین مولانا احمد علی لاہوری اور مولانا عبدالھادی شاہ منصوری نوراللہ مرقدہما تفسیر قرآن کے حوالے معروف شخصیات ہیں، ان کے افادات قرآنی سے ہزاروں، لاکھوں لوگ فیض یاب ہو چکے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب ’’ربط و خلاصہ تفسیر‘‘ ان شیخین کریمین کے تفسیری نکات و افادات اورقرآنی سورتوں کے خلاصہ جات پر مشتمل ہے، جسے جامعہ حقانیہ کے ہونہار فاضل مفتی عبدالحمید حقانی نے انتہائی جانفشانی اور عرق زیریںکے ساتھ مرتب کیا۔ ترتیب کتاب موصوف کے ذوق تحقیق و ترتیب کا آئینہ دار ہے۔ قرآن کے ۱۱۶۱۱۱ سورتوں کا بالترتیب اندراج اور اس کے متعلق شیخین کریمین کے تمام افادات کو ایک ہی گلدستہ میں جمع کرنا کمال اور لائق تحسین و لائق داد ہے۔