ماہنامہ الحق ستمبر 2017 ء |
امعہ دا |
|
فاٹا اصلاحات کانفرنس میں شرکت ۱۵ ستمبر کو فاٹا اصلاحات کانفرنس عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے طلب کردہ قبائلی اصلاحات کے بارہ میں آل پارٹیز کانفرنس تھی ، جس میں جمعیۃ علماء اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق کے نام کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر مولانا بوجوہ خود شریک نہ ہو سکے مگر راقم (جمعیۃ کے مرکزی نائب امیر مولانا حامد الحق حقانی) نے قائد جمعیۃ مولانا سمیع الحق کی نمائندگی کی۔مولانا عبدالرؤف فاروقی اور مولانا فہیم الحسن تھانوی صاحبان کی دارالعلوم آمد ۱۷ ستمبر کو مولانا عبدالرؤف فاروقی اور مولانا فہیم الحسن تھانوی صاحبان دارالعلوم تشریف لائے اور حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات و مشاورت کی اور جمعیۃ کے مرکزی مجلس عاملہ کو آخری شکل دی گئیتحفظ دینی مدارس و ملک بچاؤ کانفرنس میں شرکت ۲۱ ستمبر کو حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ نے بنوں میں ایڈیٹوریم ہال فضل قادری شہید پارک میں جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام تحفظ مدارس و استحکام پاکستان سے خطاب و صدارت فرمائی جس میں جنوبی اضلاع بنوں ،کرک ،کوہاٹ اور شمالی وزیرستان کے علماء،قبائلی مشران کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔جس کی تفصیل شریک اشاعت ہے۔عیدالاضحی کی تعطیلات اور اسباق دوبارہ شروع : ۱۵ ستمبر بروز جمعہ کو دارالعلوم حقانیہ کی عیدالاضحی کی تعطیلات ختم ہوئیں اور بروز ہفتہ ۱۶ستمبر کو اسباق کا دوبارہ آغاز ہواجناب محمد عثمان بدرشی کی وفات: ۲۳ستمبر : دارالعلوم حقانیہ کے تاسیسی رکن جناب الحاج شیر افضل خان صاحب چیف آف بدرشی جوزندگی بھر دارالعلوم کی خدمت میں مگن رہے،اس وقت کے تعمیری کمیٹی کے صدر تھے، شیخ الحدیث قدس سرہ کے جانثار تھے،ان کے بڑے فرزند جناب محمد عثمان خان صاحب اچانک مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے، مرحوم اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دارالعلوم سے وابستہ رہے،مجلس شوریٰ کے اہم رکن تھے،ان کی وفات پوری جماعت اور حلقہ دارالعلوم کیلئے المیہ ہے۔ ۲۴ستمبر صبح نو بجے نماز جنازہ ادا کی گئی،جنازہ حضرت مہتمم صاحب نے پڑھایا۔(تعزیتی شذرہ آئندہ شمارہ میں ملاحظہ کیجئے) ٭ ۲۶۔اگست کو دارالعلوم حقانیہ کے دارالافتاء کے معاون مفتی اسامہ کے والد معین خان صاحب حرکت قلب بند ہوجانے کیوجہ سے انتقال فرما گئے،اسی طرح الحق کے محب خاص و قاری جناب اشرف علی ڈپٹی کمشنر ٹیکس کے والد جناب ماسٹر عبدالقیوم خان ۸۷