ماہنامہ الحق ستمبر 2017 ء |
امعہ دا |
|
مولانا حامد الحق حقانی مدرس جامعہ دارالعلوم حقانیہ دارالعلوم کے شب و روز حضرت مہتمم صاحب کا امریکی صدر کی دھمکیوں کے خلاف مظاہرہ ۲۳؍اگست کو حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ کی کال پر امریکی صدر کے پاکستان اور افغانستان دشمن پالیسی کے درعمل پرملک بھر میںمظاہرے کئے گئے ،اسی طرح کا ایک مظاہرہ دارالعلوم حقانیہ اوراکوڑہ خٹک کی عوام نے حضرت مولانا سمیع الحق صاحب کی صدارت میں کیا۔ جس میں راقم ،دارالعلوم کے اساتذہ سمیت ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔جمعیت کی آل پارٹیز کانفرنس بروز پیر 28 اگست 2017کو ایمبسی لاج ہوٹل بالمقابل راول چوک کلب روڈ اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام ( س) کے زیراہتمام تحفظ آئین پاکستان آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت حضرت مہتمم صاحب نے فرمائی،کانفرنس کا موضوع آئین پاکستان کے اسلامی دفعات کا تحفظ تھا جسکی تفصیل شامل اشاعت ہے۔عیدالاضحی اجتماع ۲۔ستمبر کو حضرت مہتمم صاحب نے اکوڑہ خٹک کی عیدگاہ میں فلسفہ قربانی پر تفصیلی خطاب فرمایاجمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ۱۹۔اگست کو حضرت مہتمم صاحب کی زیرصدارت جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں منعقد ہوا ، جمعیت کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے تنظیمی امور کے سلسلہ میں آئندہ پانچ سال کیلئے متفقہ طورپر مولانا عبدالروف فاروقی کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، علاوہ ازیں صوبہ سندھ کیلئے مولانا اسفندیار خان کراچی ، بلوچستان کیلئے مولانا نجم الدین درویش، خیبرپختونخوا کیلئے مولانا سید محمد یوسف شاہ، جنوبی پنجاب کیلئے مفتی حبیب الرحمن درخواستی، شمالی پنجاب کیلئے مولانا مفتی احمد علی ثانی لاہور، فاٹا آزاد قبائل کیلئے مولانا عبدالحئی اور اسلام آباد کیلئے مولانا محمد رمضان علوی کو امیر منتخب کیا گیا۔