ماہنامہ الحق ستمبر 2017 ء |
امعہ دا |
|
خواتین کوکتیاں کہتے ہیں یہ خود کافر ہیں۔ اب اس مسئلے کوایک بارپھراتفاقی بنانے کے لئے متعلقہ قراردادپیش کرنے کے لئے مولاناشاہ احمدنورانی مرحوم کا انتخاب کیاگیا۔یادرہے کہ وزیراعظیم کے انتخاب کے وقت بھی حزب اختلاف جن میں ساری مذہبی جماعتیں شامل تھیں انہوں نے مولانانورانی صاحب ہی کو اپنا امیدوار بنایا تھا اورایک بارپھرجب ملی یکجہتی کونسل بن گیاتومولانانورانی صاحب کو صدر بنایا گیا اور پھر متحدہ مجلس عمل کے بھی وہی صدررہے جوسارے مسالک کی سیاسی دینی جماعتوں کاایک اتحادتھا۔اسی اتحادنے ہی مولانافضل الرحمن صاحب کووزیراعظم کے انتخاب کے لئے نامزدکیااورپھروہ قائدحزب اختلاف بنے۔ اس سے قبل سترکی اسمبلی میں حضرت مولانامفتی محمودصاحب ؒ قائدحزب اختلاف رہے ایم ایم اے نے قاضی حسین احمدمرحوم کوپارلیمانی قائدبنایاتھا۔اب اس تاریخ کے حوالے سے کہاں پریہ پروپیگنڈاصادق آتاہے۔شیخ الحدیث کی اسمبلی میں مساعی : خیرتوبات ہورہی تھی حضرت شیخ الحدیث صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی ۔آپ کی اسمبلی میں مساعی توحضرت مولاناسمیع الحق صاحب نے’’قومی اسمبلی میں اسلام کامعرکہ‘‘کے نام سے کتابی شکل میں جمع کردیاہے۔حضرت الشیخ روزانہ اجلاس کے لئے جاتے اوررات کوواپس آتے ۔شیخ الحدیث اور پابندی وقت : صبح پھرہمیں درس ترمذی اور درس بخاری دیتے ۔آپکے درس کااندازبقول بزرگان کے حضرت مدنیؒ کاانعکاس معلوم ہوتاتھا۔آپ مسلسل دوگھنٹے لیتے ۔صبح سویرے مسلم شریف کی کلاس حضرت صدرصاحب رحمۃ اللہ علیہ کا،پرابوداؤدحضرت مفتی صاحب ؒ کاہوتا۔اب آٹھ بجے کلاس شروع ہوتی تونوبجے تک پھر دوسری کلاس 9سے 10بچے تک اور بعد ازاں حضرت شیخ الحدیث صاحب کاکلاس دس سے بارہ بجے تک کاتھانظام الاوقات میںلیکن آپ دس بجے آتوجاتے لیکن دفترجاکرآدھاگھنٹہ ضروری کاغذات پردستخط وغیرہ کرواتے یاکچھ ہدایات دیتے ناظم صاحب اس کومدرسہ کے متعلق تازہ ترین بتاتے اورآپ سے رائے لیتے یہ آدھاگھنٹہ آپ قصداً طلبہ کوستاتے وضوتازہ کرتے یااگرکوئی کمرے میں جاکرچائے وغیرہ پیناچاہے اس کیلئے دے دیتے۔اورپھرآپ 12بجے کے بجائے 1بجے تک پڑھاتے اورکبھی کبھارموضوع کے حوالے سے ڈیڑھ بھی بج جاتا۔آپکی آوازنقاہت کے باجودسارے طلبہ تک علی السویہ پہنچ جاتا۔حضرت شیخ کی تقریر ترمذی : میں توآپ کی تقریرترمذی کوکلاس ہی کے دوران عربی میں لکھتا رہا۔ مولاناسمیع الحق صاحب نے ایک سے زیادہ بارکہاکہ بعدمیں اس پرکام کرکے چھپوادیں گے لیکن وفاق کے امتحان سے کچھ ہفتہ دس دن پہلے کوئی وہ رجسٹراٹھاکے لے گیااورتاحال مجھے واپس نہیں ملا۔حضرت شیخ صاحب ؒ سے کہاآپ نے ان سات آٹھ دنوں میں ہر روز درس سے پہلے کہاکہ وہ رجسٹرفضل اللہ کوواپس