زبدۃ الشمائل شرح اردو شمائل ترمذی |
5: حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے غیر مسلموں کے ملک سے درآمد شدہ کپڑوں کا استعمال کرنا بھی ثابت ہے اورایسا جبہ کا استعمال بھی ثابت ہے جو نہایت تنگ آستین والا تھا حتیٰ کہ وضو کے وقت جبہ سے بازو باہر نکالنے پڑتے تھے۔ (صحیح البخاری: رقم الحدیث 363) 6: کپڑا پہننے کی دعاء: اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيْهٖ أسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهِ وَخَيْرِ مَا صُنِعَ لَهُ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّهٖ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ.