ہیں اور تشبیہ ہر شخص کے اپنے ذہن کے موافق ہوتی ہے جو کہ تقریبی حالت ہوتی ہے اور تقریب کے اختلاف میں اشکال نہیں ہوتا۔
علامہ قرطبی علیہ الرحمۃ فر ماتے ہیں کہ مہرِ نبوت مقداراور رنگ میں مختلف ہوتی رہتی تھی اور کم زیادہ بھی ہوتی رہتی تھی۔
(حاشیۃ جمع الوسائل: ج1 ص72، ص73)
3: حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات مبارکہ میں جب بعض صحابہ رضی اللہ عنہم کو شک ہوا تو حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے مہرِ نبوت کے نہ ہونے سے وصال پر استدلال کیا تھا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مہر نبوت وفات مبارکہ پر ختم ہو گئی تھی۔
(حاشیۃ جمع الوسائل: ج1 ص70)