ہاں البتہ بعض جگہوں پر کسی صحابی رضی اللہ عنہ کے حالات یا کسی مسئلہ پر کچھ تھوڑی سی تفصیل آئی ہے، وہ بھی اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ذکر کی ہے کہ یہقارئین کے لیے بہت مفید ثابت ہو گی۔
میں آخر میں بہت زیادہ شکریہ ادا کرتا ہوں عزیزم شعیب احمد گھمن اورعزیزم خبیب احمد گھمن کا جن کےمہیا کردہ وسائل سے ہییہ کتاب ”زبدۃ الشمائل“ پایہ تکمیل تک پہنچی۔اللہ تعالیٰان حضرات کو اپنی شایانِ شان اجر عطا فرمائے۔ انہوں نے میری ضروریات کا خیال رکھا۔اللہ تعالیٰانکو دنیاو آخرت کی خوشیاں عطا فرمائے اور دارین کی ضرورتیں پوری فرمائے۔آمین
میں نےاس کتاب میں پابندی سےجوخوشبواستعمال کی ہےوہ میرے عزیز دوست اورمیرے بھائیمولانا عابدجمشید رانا کی عطاکردہ تھی۔ اللہ تعالیٰانکو اپنے فضل سے جنت کی خوشبوئیں نصیب کرے، انکے علم وعمل میں ترقی عطا فرمائے۔آمین۔ محتاجِ دعا
/
چکی نمبر4، سیلنمبر 3اڈیالہ جیل راولپنڈی
26 ربیع الثانی 1422ہجری، 19 جولائی 2001 ء