حضرت مولانا مفتی محمد حسن زید مجدہ
جامعہ مدنیہ جدید لاہور
نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریمامابعد!
اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے حضرت اقدس مولانا محمد الیاس گھمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو جنہوں نے آقا دوعالم سرور دو عالم فخر کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی نورانی اداؤں کا ایک حسین گلدستہ اپنی مبارک کتاب ”زبدۃ الشمائل“ میں پیش کیا ہے، اللہ تعالیٰ اسکی خوشبو سے سب کے قلوب کو اتباع سنت کے جذبے سے منور فرمائے۔مدینہ منورہ میں ہمارے ایک بزرگ استاد فرمانے لگے: اخلاص بھری اتباع سنت کے ساتھ زندگی دنیا کے جس کونے میں ہو مشرق میں ہو یا مغرب میں،یہ دوری حضوری سے کم نہیں ہے یعنی وہ دور رہ کر مدینہ منورہ میں ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک روح کو ٹھنڈک پہنچا رہا ہے۔ سنت کی مثال ایک نورانی تار کی طرح ہے جو اپنے پاور ہاؤس سے ملی ہوئی ہو خواہ کتنے ہی فاصلے پر کیوں نہ ہو، وہ بلب کو روشن کرے گی اور آس پاس کے ماحول کوروشن کرے گی۔ ایسے ہی ہر سنت کا تعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ اطہر کے ساتھ ہے جو انوارات الہیہ اور فیوضات ربانیہ کا منبع اور مرکز ہے۔ لہذا یہ سنت متبع سنت آدمی کی ہستی کو پورے عالم میں منور کرے گی۔
اَللّٰہمَّ وَفِّقنَا لِمَا تُحِبُّ وَترْضٰی مِنَ الْقولِ والعملِ واتِّباعِ سنَّۃِ نَبِیِّہ صلَّی اللہُ علیہِ وسلَّمَ
/
13 شوال 1437ھ ۔16 جولائی 2016ء
حضرت مولانا عبد الجبار زید مجدہ