مولانا زاہد الراشدی زید مجدہ
ابن امام اہلسنت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ
نحمدہ تبارکو تعالیٰو نصلی و نسلم علیرسولہ الکریم وعلی الہ و اصحابہ و اتباعہ اجمعین.
جناب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل و فضائل اہل علم و دین کا ہمیشہسے محبوب ترین موضوع رہے ہیں۔ ان میں راہ نمائیبھی ہے اور خیروبرکت کے خزانے بھی ہیں۔ جب کہلکھنے والا اور بیان کرنے والا تصورخیال میں جنابنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمکی زیارتومجلس کا حظ بھیمسلسلاٹھاتا رہتا ہے۔
اس حوالہ سے امام ترمذی رحمہ اللہ کےمرتب کردہ مجموعہ کواللہ تعالیٰ نے بے پناہ مقبولیت سے نوازا ہے کہ ہر دور میں اس سے استفادہ کیا جاتا رہا ہے اور آج بھی فیض وبرکت کا یہ تسلسل جا ری ہے۔
ہمارے فاضل دوست مولانا محمدالیاس گھمن نے اس مبارکمجموعہ کا خلاصہ اپنے ذوق کے مطابق مرتب کرکے اس کی اردو زبان میں مناسب اور سادہ تشریح کر دیہے جو یقیناً ان کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ اور صدقہ جاریہہے۔
میں نے اس کے مختلف مقامات کو دیکھا ہےاور اندازبیان کو عقیدت و محبت سےلبریز ہونے کے ساتھ ساتھ عام فہم پایا ہے جس کی آج کے دور میںبہت زیادہ ضرورت و اہمیت ہے۔
ہماری نئی نسل جو دینی تعلیمات اور سرور کائنات صلی اللہ علیہ و سلمکی حیات طیّبہسے آگاہ نہ ہونے کیوجہ سے آئیڈیلز کی تلاش میں خدا جانے کن فضاؤںمیں گھومتیرہتیہے اسکے لیےیہ بیش بہا تحفہ ہے اور نسل انسانیکی سب سے بڑیآئیڈیلشخصیت سے اس کا تعارف کراتی ہے۔