صاحبزادہ عزیز احمد حفظہ اللہ
خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف
نائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریمامابعد!
حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب زید مجدہ کی کاوش اور محنت ”زبدۃ الشمائل“ کی صورت میں میرے سامنے ہے۔یہ محنت جیل کے زمانہ اسیری کیہے جب کہ انسان وہاں اللہ رب العزت کے زیادہ قریب ہوتا ہے اور خشوع وخضوع بھی زیادہ ہوتا ہے۔”شمائل ترمذی“ پر ہر زمانہ میں محنت ہوئی اور کتب لکھی گئیں اور اس زمانہ کییہ قابل قدر محنت حضرت مولانا محمد الیاس گھمن زید مجدہ کے حصہ میں آئی۔ہر دور اور زمانہ میںپائے جانے والے لوگوں کا مزاج اور طبائع مختلف ہوتی ہیں اس لیے لکھنے لکھانے والے ان چیزوں کا ادراک بھی رکھتے ہیں اور لحاظ بھی۔اس حوالہ سے میں سمجھتا ہوں کہ مولانا کییہ محنت اور کاوش بر محل اور بر وقت ہے۔ جستہ جستہ کتاب کو دیکھا ہے انشاء اللہ تعالیٰ عامۃ المسلمین کے فائدے کے لیے بہت کافی و وافی ہے۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور ذریعہ نجات اور توشئہ آخرت فرمائے آمین۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے اور مولانا کے علم، عمر اور عمل میں برکت عطا فرمائے آمین ثم آمین۔ مولانا محمد الیاس گھمن زید مجدہ اہلسنت کا سرمایہ ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔ دعا گو
/
13- 07- 2016