اسی کے ذریعہ سےجسم کے مطلوبہ حصہ سےخون کھینچ لیا جاتاہے۔گرم ملکوں میں خون کا دباؤ جسم کے بیرونی حصہ کی طرف ہوتا ہے۔لہذا وہاں حجام استرے سے پچھنے (یعنی ٹک) لگا کر خون کو باہر نکال دیتا ہے، پھر اس جگہ پر سینگی لگاکر خون کو چوستا ہے جس سے گندا خون باہر نکل جاتا ہےاور مریض کو افاقہ ہوجاتا ہے۔
دوسراطریقہ یہ ہے کہ خاص جگہ پر پچھنے نہیں لگائے جاتے بلکہ خاص سینگی لگا کرخون کو کھینچا جاتا ہےجس کے نتیجہ میں فاسد خون درد یاورم والی جگہ سے دوسری طرف منتقل ہوجاتا ہے اور مریض کو افاقہ ہو جاتا ہے۔
اب اس فن میں بھی بہت جدت آچکی ہے۔ مختلف مشینیں ایجاد ہوچکی ہیں اور دنیا بھر میں یہ طریقہ علاج تیزی کے ساتھ مقبول ہورہا ہے۔