خُرافہ کاقبیلہ بنوعُذرہ یمن کاقبیلہ تھاجس کے بارے میں مشہور ہےکہاس قبیلہ کی عورتیں بہت حسین وجمیل تھیں۔
حدیث: حضرت ام المؤمنین(میری امی) عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ گیارہ عورتیں ایک جگہ اکٹھی بیٹھ گئیں اور آپس میں پختہ وعدہ کیاکہ وہ اپنے خاوندو ں کی حالت کوسچ سچ بیان کریں گی، کوئی بات نہیں چھپائیں گی۔
پہلی عورت نے کہاکہ میراخاوندلاغر اونٹ کاگوشت ہےاور وہ گوشت بھی سختدشوار گزارپہاڑ کی چوٹی پر ہے، نہ پہاڑ کاراستہ آسان ہےکہ وہاں چڑھناممکن ہواور نہ ہی گوشت عمدہ ہےکہ اسکو ضرور حاصل کیاجائے۔
زبدۃ:
اس عورت نے خاوندکی برائی بیان کی ہےکہ میراخاوندنکما،بدمزاج اور بداخلاق ہے،اسکو آسانی کےساتھ پالینے میں بھی کوئی فائدہ نہیں چہ جائیکہ اسکومشقت کےساتھ حاصل کیاجائے۔
دوسری عورت نے کہا کہ میں اپنے خاوند کاتذکرہ نہیں کرتی کیونکہ اگر میں نے بیان کرناشروع کیاتومجھے ڈرہے کہ میں ادھورانہ چھوڑسکوں گی اور اسکے ظاہروپوشیدہ عیب بیان کروں گی۔
زبدۃ:
معلوم ہوتاہے کہ اس عورت کاخاوندسراپاعیب تھا۔
تیسری عورتنےکہا: میراخاوند بہت ہی بے تکا لمباہے(اور بداخلاق ایساہے کہ) اگر میں بول پڑوں توطلاق کاخطرہ اور اگر چپ رہوں تودرمیان میں ہی لٹکی رہوں۔
زبدۃ:
کہتے ہیں کہ زیادہ لمباہونا بے وقوفی کی علامت ہےیعنی میراخاوندبےوقوف