مضمون صحیح اور مفید ہوتوشعر اچھی چیزہےاور مضمون جھوٹ یاغیر مفید ہوتوشعر بری چیزہے۔توجوحکم مضمون کاہےوہی حکم شعر کابھی ہےلیکن بہتر ہونے کی صورت میں بھی اس میں انہماک اور کثرت سے مشغولی ممنوع ہے۔
3: حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں اپنی زبان مبارک سےقصداً کوئی شعر نہیں کہاکیونکہ یہ ایک ایساعلم ہےجوکہ آپ کی شان کےمناسب نہیں ہے۔ البتہ آپ نےدوسروں کے اشعاربطورِ شہادت اور دلیل کےاپنی زبان مبارک سےبعض اوقات ادافرمائے ہیں۔ آپ کسی شاعر کامکمل شعر یااس کاایک حصہ بعض اوقات ذکر فرمادیتے تھےجیساکہ گزشتہ روایات میں گزراہے۔