زبدۃ الشمائل شرح اردو شمائل ترمذی |
|
اور مذاق توویسے ہی دل کومردہ کردیتی ہے۔احادیث میں اس کی ممانعت آئی ہے۔ زبدۃ: حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم باوجود طبعی غم کےاپنےصحابہ رضی اللہ عنہم کی دلداری کے لیے خندہ پیشانی اور تبسم فرمایاکرتے تھے۔ یہ کمال اور اعلیٰ درجہ کے اخلاق ہیں کہ دل میں غم ہونےکےباوجودہم نشینوں کی رعایت کرتے ہوئےچہرے پرمسکراہٹ اختیارکرنا۔ بسااوقات کسی مسکرانےیاہنسنےوالی بات پہ طبعی طورپربھی مسکراپڑتے تھے۔