عنہا(والدہ حضرت انس رضی اللہ عنہ) کے گھر میں حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزےکےساتھ منہ مبارک لگاکرکھڑے ہوکرپانی پیااور ان دونوں (حضرت کبشہ اورحضرت ام سلیم رضی اللہ عنہما) نےاپنے اپنے موقع پر مشکیزے کامنہ کاٹ لیا۔
پانی توحضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکرکسی عذر کی بناء پرپیااور ان صحابیات نےمشکیزے کامنہ کیوں کاٹا؟ اسکی محدثین نے دووجہیں بیان فرمائی ہیں:
(۱): ایک توتبرکاً،یعنی جس حصہ کو حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کالعاب مبارک لگاتھااسکو کاٹ کراپنے پاس برکت کے لیے محفوظ کرلیں۔
(۲): جس جگہ پر حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کالعاب مبارک لگاہےاس پر کسی اورکامنہ نہ لگ سکے یعنی حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے لعاب مبارک کی بےادبی نہ ہو۔