Deobandi Books

انسانیت کا امتیاز

34 - 74
سے کہیں زیادی نیچا اور کم رتبہ ہوگیا کہ جانور طبعِ حیوانی کو استعمال کرتے ہوئے عقل کو اس کا غلام تو نہیں بناتے۔ اب خواہ ان میں عقل بالکل نہ ہو یا ہو تو نہ ہونے کے برابر ہو۔ یہ بات اپنی جگہ صحیح رہے گی کہ انھوں نے طبیعت جیسی جاہل اور بے شعور حاکم کو اس کی جاہلانہ کارروائیوں کو عقل پر حاکم اور غالب نہیں بنایا۔ اور یہ انسان طبعی حرکات کرتا ہے اور عقل سے اُنھیں مز ۔ّین بناکر ان حیوانی حرکات کو انسانی بلکہ ۔َملکی حرکات ثابت کرنا چاہتا ہے تو جانور سے زیادہ احمق ثابت ہو ا۔ 
نیز یہ نکتہ بھی پیشِ نظر رکھنا چاہیے کہ طبعی تقاضوں کو پورا کرلینا کوئی کمال کی بات نہیں، بلکہ طبعی تقاضوں کے خلاف کرنا کمال ہے۔ اگر کوئی کہے کہ میں بہت بڑا آدمی ہوں، کیوں کہ میں کھانا کھایا کرتا ہوں۔ تو لوگ کہیں گے کہ احمق! یہ کون سے کمال کی بات ہے۔ جانور بھی کھانا کھاتے ہیں، یہ تو طبعی تقاضا ہے۔ اس میں نہ محنت ہے نہ مشقت اور نہ ہی اس سے انسان کی کوئی جو اں مردی اور جفاکشی ظاہر ہوتی ہے، ورنہ سارے جانور بھی ۔ُفضلا اور باکمال ہوں گے۔ یا اگر کوئی کہے گا کہ میں بڑا فاضل آدمی ہوں، کیوں کہ میں رات کو پڑ کر سوتا ہوں، تو بھی کہا جائے گا کہ یہ تو ایک غیر اختیاری اور طبعی فعل ہے ،جانور بھی کرلیتے ہیں۔ تو اس میں کمال کی بات کیا ہوئی؟
طبعی تقاضوں کی مخالفت کمال ہے: کمال نام ہے خلافِ طبع کرنے کا کہ اس میں انسان کی محنت، جفا کشی اور تحمل و صبر کے جوہر نمایاں ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر کسی کو سنا جائے کہ وہ مہینوں کھانا نہیں کھاتا۔ تو لوگ اُسے باکمال سمجھ کر اس کے پیچھے ہولیتے ہیں کہ واقع میں خلافِ طبع پر قابو پالینا کمال ہے، نہ کہ طبع کا غلام بن کر طبعی تقاضوں کو پورا کرلینا کمال ہے۔ اس پر مجھے ایک واقعہ یاد آیا۔ 
حجۃ الاسلام سیّدنا الامام حضرت نانوتوی  ؒ کا بصیرت افروز واقعہ:حضرت مولانا قاسم صاحب نانو توی  ؒ  بانیٔ دار العلوم 
دیوبند جن کا علم و فضل اور کمالِ ظاہری و باطنی معروف ہے، اُن کا زمانہ اور پنڈت دیانند سرسوتی کا زمانہ ایک ہے۔ پنڈت دیانند ہندوؤں 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 انسانیت کا امتیاز 6 1
4 مقدمہ و تمہید 6 1
5 کائنات کا مقصدِ تخلیق 8 1
6 ذی شعور مخلوقات 8 1
7 اسلام میں حیوانات کے حقوق کی حفاظت 9 1
8 جنات کے حقوق 11 1
9 جنات میں مختلف مذاہب 12 1
10 فقہا کی بحث 14 1
11 جنات میں آں حضرتﷺ کی تبلیغ 14 1
12 حقوقِ ملائکہ 15 1
13 انسان کے حقوق 16 1
14 حیوانات کا مقصدِ تخلیق 17 1
15 حیوانات کو عقل وخطاب سے محروم رکھنے کی حکمت 18 1
16 ملائکہ سے نوعیتِ خطاب 19 1
17 جنات سے نوعیتِ خطاب 20 1
18 جنات میں نبوّت نہ رکھنے کی وجہ 21 1
19 انسان کو مستقلاً خطاب 21 1
21 اور کسی بشر کی حالتِ موجودہ میں یہ شان نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سے کلام فرمائے مگر تین طریق سے 21 1
22 علم اور وحیٔ الٰہی کے لیے انسان کا انتخاب 22 1
23 انسان کا ممتاز علم 23 1
24 ایک چشم دید مثال 25 1
25 فنِ سیاست بھی حیوانات میں پایا جاتا ہے 26 1
26 بطخوں میں سیاست وتنظیم 28 1
27 مکڑی کی صنعت کاری 29 1
28 طبعی علوم انسان کے لیے وجہ امتیاز نہیں ہیں 31 1
29 انسان کا امتیاز 31 1
30 علمِ شریعت کی حقیقت 32 1
31 دیگر مخلوقات پر انسان کی برتری 32 1
32 طبعی تقاضوں کی مخالفت کمال ہے 34 1
33 حجۃ الاسلام سیّدنا الامام حضرت نانوتوی ؒ کا بصیرت افروز واقعہ 34 1
34 حضرت نانوتوی ؒ کا عروجِ روحانی 37 1
35 انسان کی عبادت فرشتوں کی عبادت سے افضل ہے 39 1
36 انسان کی عبادت میں مزاحمتِ نفس ہے 40 1
37 انسان کی کائنات سے بازی لے جانے کا سبب 41 1
38 علمی ترقی صرف انسانی خاصہ ہے 42 1
39 آں حضرتﷺ پر علم اور خلافت کی تکمیل 43 1
40 مادّی ترقی کی اصل حقیقت تصادم و ٹکراؤ کا نتیجہ ہے 44 1
41 علم وجہل اور حق و باطل کے تصادم کی حکمت 46 1
42 قوموں کے مقابلوں میں درسِ عبرت 46 1
43 عقل کو ربانی علوم کا تابع ہونا چاہیے 50 1
44 اسلام کے دینِ فطرت ہونے کے معنی 51 1
45 خلافتِ انسانی کے بارے میں ملائکہ کا سوال 56 1
47 بارگاہِ الٰہی سے قولی و عملی جواب 57 1
48 انسانی اعمال پر فرشتوں کی گواہی کی حکمت 58 1
49 تکمیلِ خلافت کا مقام 59 1
50 مجددین علمائے ربانی انبیا کے نائب ہیں 62 1
51 دین کی حفاظت کا سامان 63 1
52 مادّہ و سائنس کی بے مائیگی 64 1
53 علمِ الٰہی کی مثال 65 1
54 مدارسِ دینیہ انسانیت کی فیکٹریاں ہیں 67 1
55 مدارسِ دینیہ سیرت سنوارنے کے لیے ہیں 69 1
56 خاتمہ 70 1
Flag Counter