Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 1 - یونیکوڈ

91 - 493
واکثرہ عشرة ایام ومازاد علی ذلک فھو استحاضة]٩٩[ (٢) وما تراہ المرأةمن الحمرة والصفرة والکدرة فی ایام الحیض فھو حیض حتی تری البیض خالصا ]١٠٠[ (٣) والحیض یسقط عن الحائض الصلوة ویحرم علیھا الصوم وتقضی الصوم ولا تقضی 

]٩٩[(٢) اور عورت حیض کے زمانہ میں جو سرخ خون ،زرد خون اور مٹیالا خون دیکھتی ہے وہ سب حیض ہیں۔یہاں تک کہ سفید خالص پانی دیکھے۔  
وجہ  حیض کے زمانے میں عورت کالا خون،سرخ خون ،زرد ، مٹیالا اور سبز رنگ کاخون دیکھتی ہے ان میںسے سفید پانی تو حیض نہیں ہے ۔لیکن کالا خون ،سرخ خون ،زرد خون اور مٹیالا خون امام ابو حنیفہ کے نزدیک حیض میں شمار کیا جائے گا۔ کیونکہ حضرت عائشہ کا قول ہے کہ سفید خالص کے علاوہ تمام حیض ہیں۔ کن نساء یبعثن الی عائشة بالدرجة فیھا الکرسف فیہ الصفرة  فتقول لا یعجلن حتی ترین القصة البیضاء ترید بذلک الطہرمن الحیضة (الف)(بخاری شریف، باب اقبال المحیض وادبارہ، ص ٤٦،نمبر ٣٢٠)اس اثر سے معلوم ہوا کہ حیض کے زمانہ میں جب تک سفید پانی نہ نظر آئے باقی تمام رنگوں کا حال حیض ہے ۔
 نوٹ  ام عطیہ سے روایت ہے   قالت کنالا نعد الکدرة والصفرة شیئا (ب) (بخاری شریف، باب الصفرة والکدرة فی غیر ایام الحیض ص ٤٧ نمبر ٣٢٦)اس قول میںحیض کے زمانے کے علاوہ میں مٹیالا اور زرد رنگ کا خون حیض شمار نہیں کرتے تھے۔اور حیض کے زمانے میں جو مٹیالا اور زرد خون ہے اس کو حیض شمار کریںگے جیسا کہ حضرت عائشہ کے قول سے معلوم ہوا ۔
فائدہ  امام ابو یوسف فرماتے ہیں کہ مٹیالا خون حیض نہیں ہے۔ یہ غذا کی خرابی کی وجہ سے ہے ،حیض کے خون کا حصہ نہیں ہے ۔ان کی دلیل اوپر میں ام عطیہ کا قول ہے۔کنا لا نعد الکدرة والصفرة شیئا (بخاری شریف، نمبر ٣٢٦)
نوٹ  عورت حیض والی ہو تو سبز خون خون حیض ہوگا اور اگر آئسہ ہو تو سبز خون استحاضہ ہوگا  لغت  الصفرة  :  زرد رنگ،  الکدرة  :  مٹیالا رنگ کا خون۔
]١٠٠[(٣)حیض ساقط کر دیتا ہے حائضہ عورت سے نماز کو اور حرام کر دیاتا ہے اس پر روزہ۔ چنانچہ حائضہ قضا کرے گی روزہ اور نہیں قضا کرے گی نماز کو۔  
تشریح  حیض کی حالت میں نماز شروع ہی سے ساقط ہو جاتی ہے اس لئے بعد میں اس کی قضا نہیں ہے ۔اور روزہ واجب ہوتا ہے لیکن حیض کی حالت میں اس کو ادا نہیں کر سکتی ۔اس کا ادا کرنا حرام ہے اس لئے بعد میں قضا کرے گی  
وجہ  (١) دس روز کی نمازیں پچاس ہو جائینگی اور ہر ماہ میں پچاس نمازیں قضا کرنے میں حرج عظیم ہے اس لئے نماز شروع ہی سے ساقط ہو 

حاشیہ  :  (الف) عورتیں حضرت عائشہ کو ڈبیہ بھیجتی تھیں۔جس میں کرسف ہوتا اور کرسف میں زرد رنگ کا خون ہوتا تو حضرت عائشہ فرماتی جلدی مت کرو یہاں تک کہ سفید اون نہ دیکھ لو ۔اس کا مطلب یہ ہوتا کہ تم تب حیض سے پاک ہوگی(ب) ہم مٹیالا اور زرد رنگ کے خون کو حیض نہیں شمار کرتے تھے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ( کتاب الطھارة ) 35 1
3 ( باب التیمم ) 73 2
4 (باب المسح علی الخفین) 82 2
5 (باب الحیض) 90 2
6 (باب الانجاس) 101 2
7 (کتاب الصلوة) 113 1
8 (باب الاذان) 121 7
9 (باب شروط الصلوة التی تتقدمھا) 127 7
10 (باب صفة الصلوة) 134 7
11 (باب قضاء الفوائت) 192 7
12 (باب الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة) 195 7
13 (باب النوافل) 200 7
14 (باب سجود السھو) 209 7
15 (باب صلوة المریض) 216 7
16 (باب سجود التلاوة) 221 7
17 (باب صلوة المسافر) 226 7
18 (باب صلوة الجمعة) 238 7
19 (باب صلوة العدین ) 250 7
20 ( باب صلوة الکسوف) 259 7
21 ( باب صلوة الاستسقائ) 263 7
22 ( باب قیام شہر رمضان) 265 7
23 (باب صلوة الخوف) 268 7
24 ( باب الجنائز) 273 7
25 ( باب الشہید) 291 7
26 ( باب الصلوة فی الکعبة) 295 7
27 ( کتاب الزکوة) 298 1
28 (باب زکوة الابل ) 303 27
29 (باب صدقة البقر ) 308 27
30 ( باب صدقة الغنم) 312 27
31 ( باب زکوة الخیل) 314 27
32 (باب زکوة الفضة) 322 27
33 ( باب زکوة الذھب ) 325 27
34 ( باب زکوة العروض) 326 27
35 ( باب زکوة الزروع والثمار ) 328 27
36 (باب من یجوز دفع الصدقة الیہ ومن لایجوز) 337 27
37 ( باب صدقة الفطر) 347 27
38 ( کتاب الصوم) 354 1
39 ( باب الاعتکاف) 378 38
40 ( کتاب الحج ) 383 1
41 ( باب القران ) 426 40
42 ( باب التمتع ) 433 40
43 ( باب الجنایات ) 442 40
44 ( باب الاحصار ) 471 40
45 ( باب الفوات ) 478 40
46 ( باب الھدی ) 481 40
Flag Counter