Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 1 - یونیکوڈ

444 - 493
]٧١٨[ (٥) وان حلق ربع رأسہ فصاعدا فعلیہ دم وان حلق اقل من الربع فعلیہ صدقة۔ 

رکھنا مقصود ہوتا ہے اس لئے اس سے ارتفاق کامل نہیں ہوا اس لئے دم نہیں لازم ہوگا۔اسی طرح ایک دن سر کو نہیں ڈھانکا تو ارتفاق کامل نہیں ہوا اس لئے دم لازم نہیں ہوگا۔  
فائدہ  امام ابو یوسف کے نزدیک اکثر کل کے حکم میں ہے۔اس قاعدہ کو مد نظر رکھتے ہوئے دن کا اکثر حصہ سلا ہوا کپڑا پہنا تو دم لازم ہوگا۔
]٧١٨[(٥) اگر چوتھائی سر یا اس سے زیادہ منڈوایا تو اس پر دم لازم ہوگا،اور اگر چوتھائی سر سے کم کا حلق کرایا تو اس پر صدقہ ہے۔  
تشریح  چوتھائی سر کل سر کے حکم میں ہے کیونکہ لوگ چوتھائی سرمنڈواتے ہیں،اس لئے چوتھائی سر مندوایا تو گویا کہ کل سر منڈوایا اس لئے چوتھائی سر منڈوانے میں دم لازم ہوگا ۔ 
وجہ  آیت میں ہے  فمن کان منکم مریضا او بہ اذی من رأسہ ففدیة من صیام او صدقة او نسک (الف) (آیت ١٩٦ سورة البقرة٢) آیت میں ہے کہ سر میں تکلیف ہو اور سر منڈوانے کی ضرورت پڑے تو سر منڈوالے اور روزہ یا صدقہ یا ہدی میں سے کچھ ادا کرے۔لیکن یہ اس وقت ہے جبکہ مجبوری ہو۔لیکن اگر مجبوری نہ ہو اور سر منڈوا لیا تو ہدی ہی دینا ہوگا۔ اس کا  اشارہ اس حدیث میں ہے  عن عبد اللہ بن معقل قال جلست الی کعب بن عجرة فسألتہ عن الفدیة فقال نزلت فی خاصة وھی لکم عامة حملت الی رسول اللہ ۖ والقمل یتناثر علی وجھی فقال ما کنت اری لو جع بلغ بک ما اری او ما کنت اری الجھد بلغ ما اری تجد شاة؟ فقلت لا قال فصم ثلثة ایام او اطعام ستة مساکین لکل مسکین نصف صاع (ب) (بخاری شریف ، باب الاطعام فی الفدیة نصف صاع س ٢٤٤ نمبر ١٨١٦ مسلم شریف ، باب جواز حلق الرأس للمحرم اذا کان بہ اذی ص ٣٨٢ نمبر ٢٨٨٣١٢٠١)اس حدیث میں ہے کہ آپ نے پہلے پوچھا کہ تمہارے پاس بکری ہے ؟ تو کعب بن عجرہ نے فرمایا نہیں۔تب آپ نے فرمایا کہ تین روز روزہ رکھو۔یا چھ مسکین کو کھانا دو اور ہر مسکین کو آدھا صاع دو۔ اس سے معلوم ہوا کہ پہلے ہدی بکری لازم ہوگی وہ نہ ہو تو روزہ اور صدقہ لاز م ہے۔اور یہ جب ہے کہ مجبوری ہو،اور مجبوری نہ ہو تو بکری ہی لازم ہوگی۔  
نوٹ  ہدی کو حرم میں ذبح کرنا ضروری ہوگا۔کیونکہ آیت میں ہے  ھدیا بالغ الکعبة (ج) (آیت ٩٥ سورة المائدة٥) اس لئے ان ہدی کو حدود حرم میں ہی ذبح کرنا ہوگا ۔
 فائدہ  امام مالک کے نزدیک یہ ہے کہ پوارا سر منڈوائے تب دم لازم ہوگا۔  
وجہ  آیت میں سر مطلق ہے اور مطلق سے پورا مراد ہوتا ہے اس لئے پورا سر منڈوائے گا تب دم لازم ہوگا۔امام شافعی کے نزدیک تین چار بال 

حاشیہ  :  (الف) تم میں سے کوئی بیمار ہو یا اس کے سر میں تکلیف ہو تو فدیہ دینا ہے روزے کا  یا صدقہ دینا ہے یا قربانی دینا ہے(ب) میں نے کعب بن عجرہ کو فدیہ کے بارے میں پوچھا ،فرمایا میرے بارے میں خاص نازل ہوا ہے اور تم لوگوں کے بارے میں عام ہے ،فرمایا مجھے حضور کے پاس اٹھا کر لے جایا گیا ۔حال یہ کہ میرے چہرے پر جوئیں رینگ رہی تھی ۔آپۖ نے فرمایا میں دیکھ رہا ہوں جو مشقت تم کو پہنچتی ہے ،کیا تم بکری رکھتے ہو ؟ میں نے کہا نہیں ۔ آپۖ نے فرمایا تین دن روزہ رکھو یا چھ مسکین کو کھانا کھلاؤ ،ہر مسکین کو آدھاصاع (ج) ہدی جو کعبہ تک پہنچنے والی ہو۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ( کتاب الطھارة ) 35 1
3 ( باب التیمم ) 73 2
4 (باب المسح علی الخفین) 82 2
5 (باب الحیض) 90 2
6 (باب الانجاس) 101 2
7 (کتاب الصلوة) 113 1
8 (باب الاذان) 121 7
9 (باب شروط الصلوة التی تتقدمھا) 127 7
10 (باب صفة الصلوة) 134 7
11 (باب قضاء الفوائت) 192 7
12 (باب الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة) 195 7
13 (باب النوافل) 200 7
14 (باب سجود السھو) 209 7
15 (باب صلوة المریض) 216 7
16 (باب سجود التلاوة) 221 7
17 (باب صلوة المسافر) 226 7
18 (باب صلوة الجمعة) 238 7
19 (باب صلوة العدین ) 250 7
20 ( باب صلوة الکسوف) 259 7
21 ( باب صلوة الاستسقائ) 263 7
22 ( باب قیام شہر رمضان) 265 7
23 (باب صلوة الخوف) 268 7
24 ( باب الجنائز) 273 7
25 ( باب الشہید) 291 7
26 ( باب الصلوة فی الکعبة) 295 7
27 ( کتاب الزکوة) 298 1
28 (باب زکوة الابل ) 303 27
29 (باب صدقة البقر ) 308 27
30 ( باب صدقة الغنم) 312 27
31 ( باب زکوة الخیل) 314 27
32 (باب زکوة الفضة) 322 27
33 ( باب زکوة الذھب ) 325 27
34 ( باب زکوة العروض) 326 27
35 ( باب زکوة الزروع والثمار ) 328 27
36 (باب من یجوز دفع الصدقة الیہ ومن لایجوز) 337 27
37 ( باب صدقة الفطر) 347 27
38 ( کتاب الصوم) 354 1
39 ( باب الاعتکاف) 378 38
40 ( کتاب الحج ) 383 1
41 ( باب القران ) 426 40
42 ( باب التمتع ) 433 40
43 ( باب الجنایات ) 442 40
44 ( باب الاحصار ) 471 40
45 ( باب الفوات ) 478 40
46 ( باب الھدی ) 481 40
Flag Counter