شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 1 - یونیکوڈ |
|
بیمینہ۔ سلمان کی حدیث ہے جو مسئلہ نمبر ١٢ میں گزر گئی ۔عن سلمان ... لقد نھانا ان نستقبل القبلة لغائط او بول او ان نستنجی بالیمین او ان نستنجی باقل من ثلاثة احجار او ان نستنجی برجیع او بعظم (الف) (مسلم شریف ، باب الاستطابة ص١٣٠ نمبر ٢٦٢)اس حدیث میں دائیں ہاتھ سے اور لید سے اور ہڈی سے استنجا کرنے سے منع فرمایا ہے۔ حاشیہ : (الف) حضورۖ نے ہمیں روکا کہ پاخانہ اور پیشاب کے وقت قبلے کا استقبال کریں یا دائیں ہاتھ سے استنجا کریں یا تین پتھر سے کم سے استنجا کریں یا گوبر سے یا ہڈی سے استنجا کریں۔