Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

145 - 645
کرے۔ اور سلام پھیرے ۔ حنفیہ کے نزدیک تشہد پڑھ کر دائیں جانب ایک سلام کرے پھر دو سجدۂ سہو کرے پھر دوبارہ تشہد پڑھے،درود پڑھے ،دعا پڑھے اور دو بارہ دونوں جانب سلام کرے۔  
وجہ:  (١)اوپر کی حدیث میں اس کا ثبوت ہے کہ آپۖ نے کمی زیادتی میں سلام کیا ہے پھر سجدۂ سہو کیا ہے اور پھر دو بارہ سلام کیا ہے۔عن عمران بن حصین قال سلم رسول اللہ ۖ فی ثلاث رکعات من العصر ثم قام فدخل الحجرة فقام رجل بسیط الیدین فقال اقصرت الصلوة یا رسول اللہ فخرج مغضبافصلی الرکعة التی کان ترک ثم سلم ثم سجد سجدتی السہو ثم سلم (مسلم شریف ،باب فصل من ترک الرکعتین او نحوھما فلیتم ما بقی ویسجد سجدتین بعد التسلیم ،ص ٢١٤ ،نمبر ٥٧٤ ١٢٩٤ بخاری شریف ، باب ھل یأخذ الامام اذا شک بقول الناس، ص ٩٩، نمبر ٧١٤ ترمذی شریف ،باب ما جاء فی الامام ینہض فی الرکعتین ناسیا ،ص ٨٣ نمبر ٣٦٤ ابو داؤد شریف ، باب السھو فی السجدتین ،ص ١٥٣ ،نمبر٨ ١٠١اس باب کی آخری حدیث ہے) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کوئی واجب بھول جائے تو سلام کرے پھر سجدۂ سہو کرے پھر سلام پھیرے۔(٢)صاحب ھدایہ کی حدیث یہ  ہے۔   عن ثوبان عن النبی  ۖ قال : (( لکل سھو سجدتان بعد ما یسلم )) ۔ ( ابو داود شریف ، باب من نسی أن یتشھد و ھو جالس ، ص ١٥٧، نمبر ١٠٣٨ابن ماجة شریف ، باب ما جاء فیمن سجد ھما بعد السلام ، ص ١٧١، نمبر ١٢١٩)  اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سلام کے بعد سجدہ سہو کرے ۔(٣)زیادہ ہونے پر سجدۂ سہو کیا ہو اس کی دلیل یہ حدیث ہے  عن عبد اللہ قال صلی النبی ۖ الظہر خمسا فقالوا ازید فی الصلوة؟ قال وما ذاک قالوا صلیت خمسا قال فثنی رجلہ وسجد سجدتین  (بخاری شریف ، باب ما جاء فی القبلة ومن یر الاعادة علی من سھی ص ٥٨ نمبر ٤٠٤  مسلم شریف ، باب من صلی خمسا او نحوہ ص ٢١٢ نمبر ١٢٨٣٥٧٢) اس حدیث میں پانچ رکعت پڑھنے پر آپۖ نے سجدۂ سہو کیا ہے جو زیادہ کرنے پر سجدۂ سہو ہوا۔(٤)کمی پر سجدۂ سہو کی دلیل یہ حدیث ہے  عن عبد اللہ بن بحینة انہ قال صلی لنا رسول اللہ ۖ رکعتین ثم قام فلم یجلس فقام الناس معہ فلما قضی صلوتہ وانتظر نا التسلیم کبر فسجد سجدتین وھو جالس قبل التسلیم ثم سلم صلی اللہ علیہ وسلم   (ابو داؤد شریف ، باب من قام من ثنتین ولم یتشہد ص ١٥٥ نمبر ١٠٣٤ ترمذی شریف ، باب ماجاء فی الامام ینھض فی الرکعتین ناسیا، ص ٨٣، نمبر ٣٦٤ نسائی شریف ،باب ما یفعل من قام من اثنتین ناسیا ولم یتشھد ص ١٣٧ نمبر ١٢٢٣) اس حدیث میں کمی ہونے پر سجدہ کیا،قعدۂ اولی نہ کرنے اور تشہد نہ پڑھنے پر سجدہ کیا۔ یہ بھی پتہ چلا کہ قعدۂ اولے اور تشہد کا پڑھنا واجب ہے تو واجب کے چھوڑنے پر سجدۂ سہو کیا۔ دو سلاموں کے درمیان دو بارہ تشہد پڑھے (٥) اس کی دلیل یہ حدیث ہے ۔ عن عمران بن حصین ان النبی ۖ صلی بھم فسھا فسجد سجدتین ثم تشھد ثم سلم  (ابو داؤد شریف ، باب سجدتی السہو فیھما تشھد وتسلیم ص ١٥٦ نمبر ١٠٣٩  ترمذی شریف ، باب ماجاء فی التشہد فی سجدتی السہو ص ٩٠ نمبر ٣٩٥) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دونوں سلاموں کے درمیان تشہد دو بارہ پڑھے گا۔اور تشہد پڑھے گا تو اخیر میں درود شریف اور دعا بھی پڑھے۔پہلا  

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter