Deobandi Books

تعمیم التعلیم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

44 - 86
ہوتے دیکھا ہے ؟ اس نے عرض کیا کہ حضرت خلاف سنت تو میں نے کوئی کام آپ کا نہیں دیکھا ۔فرمایا کہ پھر اس سے زیادہ تو جنید ؒ کی کرامت اور کیا چاہتا ہے کہ دس برس اس سے ایک کام بھی خلاف سنت صادر نہیں ہوا ۔اس پر اُس شخص کی آنکھیں کھل گئیں۔
واقعی یہ کرامت اتنی بڑی ہے کہ حسی کرامتیں اس کی باندیاں ہیں ۔اور حضرت جنید ؒ کے اس دعوے کی وجہ یہ ہے کہ اہل اﷲ تحدث بالنعمۃ کے طور پر یا سالکین کی اصلاح کے لیے اپنے بعض کمالات بیان کر دیا کرتے ہیں تاکہ ان کو شیخ کی حالت معلوم کر کے اعتقاد زیادہ ہو ،کیونکہ اس طریق میں شیخ پر اعتماد اور اعتقاد نہایت ضروری ہے کامیابی اسی پر موقوف ہوتی ہے ۔
اس واقعہ سے آپ کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ کاملین کے کمالات کس قدر غامض ہوتے ہیں کہ معمولی آدمی کی نظر وہاں تک نہیں پہنچتی اور حضرات انبیاء علیہم السلام کے کمالات سالکین سے بھی زیادہ غامض ہوتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ کفار انبیاء علیہم السلام کی نسبت یہی کہتے تھے کہ ہمارے اور ان میں کیا فرق ہے ؟ یہ بھی آدمی ہیں ،کھاتے پیتے ہیں ،بازاروں میں پھرتے ہیں ۔ہم بھی ایسے ہی آدمی ہیں ۔اور مجذوبین کو عوام اہل اسلام کے علاوہ کفار نے بھی بہت مانا ہے ۔کیونکہ ان کی حالت دوسروں سے کھلم کھلا ممتاز ہوتی ہے ۔پس سالکین کی شان انبیاء علیہم السلام کے مشابہ ہوتی ہے اور مجذوبین ملائکہ سے زیادہ مشابہت رکھتے یں ۔اسی لیے ان کے سپرد تکوینی امور زیادہ ہوتے ہیں اور سالکین کے سپرد تشریعی انتظام ہوتا ہے ۔
غرض ملائکہ تکوین کے کام بھی بہت کرتے ہیں ۔اس لیے تعلیم سحر کی خدمت انہی کے سپرد ہوئی کہ اگر اس میں وہ ضلالت کا سبب بعید بن جائیں تو ان کی شان کے خلاف نہ ہو گا ۔وہ تو اس سے زیادہ کام کر لیتے ہیں ،چنانچہ بعض دفعہ وہ لڑائی کے موقعہ پر کفار کی حفاظت بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے مسلمانوں پر کفار کا غلبہ ہو جاتا ہے ۔اور حضرات انبیاء علیہم السلام ضلالت کا سبب بعید بھی نہیں بن سکتے ۔ان کی یہاں تک حفاظت کی گئی ہے کہ شیطان کو نبی کے ساتھ تمثل پر قدرت نہیں دی گئی یعنی شیطان کسی نبی کی صورت میں ظاہر نہیں ہو سکتا ۔حلانکہ جنات کو مختلف اشکال پر تشکل کی قدرت ہے مگر نبی کی صورت کوئی نہیں بنا سکتا کیونکہ اس میں دین کا کام مختل ہو جاتا ۔اور بیداری میں تو کیا شیطان خواب میں بھی کسی کو نبی کی شکل میں نظر نہیں آسکتا بلکہ یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ وہ کسی شکل میں ظاہر ہو کر یہ دعویٰ کرے کہ میں نبی ہوں ہاں یہ ممکن ہے کہ خواب میں کسی کو نظر آوے اور یہ دعویٰ کرے کہ میں خدا ہوں ۔کیونکہ حق تعالیٰ کی شان یہ ہے 
یضل من یشآء ویہدی من یشآء
وہ ہدایت بھی کرتے ہیں اور گمراہ بھی کرتے ہیں یعنی گمراہی بھی انہی کی پیدا کی ہوئی ہے گو اس سے وہ راضی نہیں ہیں مگر جب کوئی غلط راستہ چلنا چاہتا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید 1 1
3 علم سحر 1 2
4 ومن شر الننفّٰثٰت فی العقد 2 2
5 نیت کا اثر 2 2
6 علت اور شریعت 6 2
7 انما البیع مثل الربوا 7 2
8 اصول شریعت 8 2
9 فاعتبرو ایا اولی الابصار 9 2
10 عجب وکبر 11 2
11 عقلی علت بعض لوگ 12 2
12 حکمتِ احکام 15 2
13 نسبت مع اﷲ 17 2
14 حرمت کا مدار 18 2
15 بے وضو نماز 20 2
16 مولوی کی تعریف 21 2
17 بسم اﷲ پڑھنا 22 2
18 نفع کی چیز 24 2
19 سفلی وعلوی عمل 24 2
20 توجہ ومسمریزم کی حقیقت 25 2
21 علوی عمل کی حدود 28 2
22 سحر کی تاثیر 29 1
23 کشف کے خطرات 31 22
24 تعلیم نسواں کی ضرورت 32 22
25 عجائب پرستی 34 22
26 غلو فی الدین 35 22
27 عوام کا اعتقاد 36 22
28 واعظین کا مذاق 37 22
29 مجذوب اور سالک کا فرق 42 22
30 کاملین کے کمالات 43 22
31 سحر کے اثرات 46 22
32 علم محمود 47 22
33 مناظرے کی خرابیاں 48 22
34 مضر ونافع علوم 53 22
35 علماء کی غلطی 55 22
36 عوام کی غلطی 56 22
37 علماء کی کوتاہی 59 1
38 علماء کو ہدایت 64 37
39 علم کی کیمیا 66 37
40 علم کی فضیلت 68 37
41 صحبت کا اثر 70 37
42 امراء کی کوتاہی 71 37
43 علم کی قدر 72 37
44 انتخاب طلباء 74 37
45 علم دین کی برکت 75 37
46 رفع اشکالات 77 37
47 مفید علم 82 37
48 کام کی باتیں 84 37
Flag Counter