Deobandi Books

تعمیم التعلیم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

26 - 86
دونوں میں نفسانی قوت اور خیال سے کام لیا جاتا ہے ۔بعض لوگ توجہ کو بڑا کمال سمجھتے ہیں مگر حقیقت میں یہ کچھ بھی نہیں ۔ایک فاسق فاجر بلکہ کافر شخص بھی توجہ سے اثر ڈال سکتا ہے اس کا مشق پر مدار ہے اور بعض لوگ فطری طور پر بدون مشق ہی کے صاحبِ تصرف ہوتے ہیں ۔یہ کچھ کمال نہیں ۔کیونکہ جو کام کافر بھی کر سکے وہ مسلمان کے واسطے کمال کیوں کر ہوجائے گا ۔مجھے ساری عمرمیں ایک شخص ایسے ملے ہیں جو اس حقیقت کو بخوبی سمجھے ۔
شاہجاں پور میں ایک شخص صاحب سماع تھے ۔بہت مخلص آدمی تھے عقائد بھی عمدہ تھے ۔صرف اتنی کسر تھی کہ صاحب سماع تھے لیکن دوکاندار نہ تھے ۔صاحب دل آدمی تھی ۔ایک بار میرے پاس ان کاخط آیا کہ ایک شخص میرادشمن تھا مجھے بہت ستات تھا ۔ایک دن میرے منہ سے اس کے حق میں بددعا نکل گئی کہ الٰہی اس کو ہلاک کر دے ۔اسی عرصہ میں وہ ہلاک ہو گیا ۔بے شک سچ ہے   ؎
بس تجربہ دریں دیر مکافات
با درد کشاں ہر کہ در افتاد بر افتاد
اہل اﷲ کا دل دکھانا بڑے وبال کا سبب ہے ۔غیرت حق ایک دن ضرور اس کو تباہ کر دیتی ہے ۔ چنانچہ حدیث قدسی میں بھی آیا ہے 
من عادی لی ولیا فقد آذنتہ بالحرب
جو میرے ولی سے عداوت کرے اس کو میں اپنی طرف سے اعلان جنگ دیتا ہوں ۔پھر جس کو حق تعالیٰ الٹی میٹم دیں اس کا کہاں ٹھکانا ۔مولانا فرماتے ہیں  ؎
از خدا جوئیم توفیق ادب
بے ادب محروم ماند از فضل رب
بے ادب تنہا نہ خود را داشت بد
بلکہ اتش در ہمہ آفاق زد
چوں خدا خواہد کہ پردہ کس درد
میلش اندر طعنۂ پاکاں برد
غرض ان بزرگ نے لکھا کہ میں نے بددعا کی تھی جس کے بعد وہ شخص ہلاک ہو گیا ۔میں کہتا ہوں کہ یہ واقعہ اگر کسی دوسرے کو پیش آتا تو وہ اپنے مریدوں میں بیٹھ کر دینگیں مارتا ! ہماری بددعا سے ہلاک ہوگیا بھلا ہماری بددعا خالی جا سکتی تھی ۔مگر ان بزرگ میں اس کی بجائے دوسری حالت پیدا ہوئی انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے اندیشہ ہے کہ قتل کا گناہ نہ ہوا ہو ۔سبحان اﷲ ! خوف خدا کی یہی شان ہوتی ہے ۔میرے اوپر اس خط کا بہت اثر ہوا اور اس سوال سے مجھے سائل کی بہت قدر ہوئی ۔کیونکہ ایسا سوال عمر بھر مجھ سے کسی نے نہ کیا تھا ۔ اور سوال بھی ایسے واقعہ کا جو ظاہر میں مشابہ کرامت کے معلوم ہوتا ہے ۔
میں نے جواب میں لکھا کہ واقعی آپ کا اندیشہ درست ہے مگر اس میں تفصیل 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید 1 1
3 علم سحر 1 2
4 ومن شر الننفّٰثٰت فی العقد 2 2
5 نیت کا اثر 2 2
6 علت اور شریعت 6 2
7 انما البیع مثل الربوا 7 2
8 اصول شریعت 8 2
9 فاعتبرو ایا اولی الابصار 9 2
10 عجب وکبر 11 2
11 عقلی علت بعض لوگ 12 2
12 حکمتِ احکام 15 2
13 نسبت مع اﷲ 17 2
14 حرمت کا مدار 18 2
15 بے وضو نماز 20 2
16 مولوی کی تعریف 21 2
17 بسم اﷲ پڑھنا 22 2
18 نفع کی چیز 24 2
19 سفلی وعلوی عمل 24 2
20 توجہ ومسمریزم کی حقیقت 25 2
21 علوی عمل کی حدود 28 2
22 سحر کی تاثیر 29 1
23 کشف کے خطرات 31 22
24 تعلیم نسواں کی ضرورت 32 22
25 عجائب پرستی 34 22
26 غلو فی الدین 35 22
27 عوام کا اعتقاد 36 22
28 واعظین کا مذاق 37 22
29 مجذوب اور سالک کا فرق 42 22
30 کاملین کے کمالات 43 22
31 سحر کے اثرات 46 22
32 علم محمود 47 22
33 مناظرے کی خرابیاں 48 22
34 مضر ونافع علوم 53 22
35 علماء کی غلطی 55 22
36 عوام کی غلطی 56 22
37 علماء کی کوتاہی 59 1
38 علماء کو ہدایت 64 37
39 علم کی کیمیا 66 37
40 علم کی فضیلت 68 37
41 صحبت کا اثر 70 37
42 امراء کی کوتاہی 71 37
43 علم کی قدر 72 37
44 انتخاب طلباء 74 37
45 علم دین کی برکت 75 37
46 رفع اشکالات 77 37
47 مفید علم 82 37
48 کام کی باتیں 84 37
Flag Counter