Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2009

اكستان

10 - 64
 کتاب سے مانگ نکالنے میں اختیار کیا گیا اِسی بناء پر اَزار اور پائجامہ میں ٹخنے کھولنے کا حکم دیا گیا تاکہ اہل ِ تکبر سے تمیز ہوجائے۔ 
اِسی طرح بہت سے احکام اسلام میں پائے جاتے ہیں' جن کے بیان میں بہت طول ہے اور جن میں یہودیوں سے، نصارٰی سے، مجوسیوں سے،مشرکوں سے امتیازاور علیحدہ گی کا حکم کیا گیا ہے اور اِن کے ذریعہ امتیاز بنایا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مردوں کو عورتوں سے بھی علیحدہ یونیفارم میں دیکھنا ضروری قراردیا گیا ہے۔ 
عورتوں کے یونیفارم میں رہنے والے مرد، مردوں کے یونیفارم میں رہنے والی عورت پر لعنت کی گئی ہے، اِنہی امور سے عربی میں خطہ رائج کرنا بھی ہے، انہی امور میں مونچھ کا منڈوانا، کتروانا اور ڈاڑھی کا بڑھانا بھی ہے۔ خالفوا المشرکین وفرو اللحی واحفوالشوارب (مسلم ، بخاری) جزو الشوارب ارخواللحی وخالفوا المجوس (مسلم) من لم یا خذ من شاربہ فلیس منا۔ (ترمذی و نسائی )
اِن روایات کے مانند اور بہت سی روایتیں کتب ِ حدیث کے اندر موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اُس زمانہ میں مشرکین، اور مجوسی ڈاڑھی منڈواتے تھے اور مونچھیں بڑھا تے تھے جیسا کہ آج عیسائی اور ہندو قوم کررہی ہے اور یہ امران کے مخصوص یو نیفارم میں سے تھا، بنا بریں ضروری تھا کہ مسلمانوں کو دُوسرے کے یونیفارم کے خلاف حکم کیا جائے نیز یہ معلوم ہوگیا کہ لوگوں کا ڈاڑھی منڈوانے کے بارے میں یہ کہنا کہ یہ عمل زمانۂ عرب کے رواج کی وجہ سے ہے جو کہ اُن میں جاری تھا کہ ڈاڑھیاں بڑھاتے تھے اور مونچھیں کٹا تے تھے غلط ہے، بلکہ اُس زمانے میں بھی مخالفین اسلام کا یہ شعار تھا جس طرح اِس قسم کی روایاتِ مذکورہ بالا سے یہ معلوم ہوا کہ یہ یونیفارم مشرکین اور مجوس کا تھا اس لیے ضروری ہے کہ مسلمانوں کوان کے خلاف یونیفارم دیا جائے  تاکہ تمیز کامل ہوجائے۔ 
اِسی طرح حدیث  عشرة من الفطرة قص الشارب واعفاء للحیة والاستیاک الخ (ابو داؤد شریف) وغیرہ بتلا رہی ہے کہ خاص خاص مقربین وانبیاء علیہم السلام کے یو نیفارم میں سے مونچھوں کا کتروانا اور ڈاڑھی کو نہ منڈوانا ہے کیونکہ فطرت اِنہی اُمور کو اِس جگہ میں کہا گیا ہے جو کہ انبیاء علیہم السلام کے شعار میں سے تھے جیسا کہ بعض روایتوں میں لفظ ِ فطرت کے بجائے  من سنن المرسلین  یااِس کے ہم معنی الفاظ موجود ہیں ۔خلاصہ یہ نکلا کہ یہ خاص یونیفارم اور شعار ہے جو کہ مقربان ِ بارگاہ الو ہیت کا ہمیشہ سے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 بچوں کا گرا ہوا تالو دُرست کرنے کا طریقہ : 5 3
5 بخار جہنم کی جھونکار ،اِس کا علاج پانی کا استعمال : 6 3
6 ٹب باتھ ..... مفید طریقۂ علاج : 7 3
7 شہد اَور کلونجی میں شفاء ہی شفاء ہے : 7 3
8 شدید مجبوری ہو تو داغنے کاعلاج کیا جائے ورنہ نہیں : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 8 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 8 9
11 علمی مضامین 12 1
12 بُرا نہ مانیے اَور غور کیجیے 12 11
13 اہل ِسنت والجماعت حنفی 12 11
14 اِختلاف کا پس ِمنظر 13 11
15 بدعت : 14 11
16 تازہ بدعت : 16 11
17 بدعت کا نقصان : 17 11
18 آگے ......... آپ یہ پوچھیے: 17 11
19 بدعت کا ایک اَور نقصان 18 11
20 فاضل بریلوی کی فقاہت کی ایک مثال : 19 11
21 ''وہابی'' کسے کہتے ہیں ؟ : 21 11
22 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 22 1
23 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 22 22
25 فضائل و مناقب : 22 22
26 کثرت ِعبادت : 23 22
27 اَحکام ِ اسلامیہ کو بِلا چون و چراماننا 24 22
28 نزولِ آیت ِ تیمم 25 22
29 تربیت ِ اَولاد 26 1
30 صبر و تسلّی کاایک اَور مضمون : 26 29
31 حضرت اُمِ سلیم رضی اللہ عنہا کا واقعہ اَور صبر وتسلی کا مضمون 26 29
32 رمضان المبارَک کے عشرہ ٔاَخیرہ کے اَحکام 28 1
33 شب ِ قدر کی فضیلت 29 32
34 شب ِقدر کی دُعا 30 32
35 شب ِقدر کی تاریخیں 31 32
36 شب ِقدر کی تعیین نہ کرنے میں مصالح 31 32
37 رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف 32 32
38 اَلوَداعی خطاب 34 1
39 ولی'' کا مطلب : 35 38
40 کشف کی حیثیت اہل اللہ کی نظر میں 36 38
41 اصل اور معیار کیا ہے ؟ : 36 38
42 اہل اللہ اَور سیاست ..... اِلزامات و بہتان : 37 38
43 امام اعظم اَور امام ابویوسف اور سیاست : 38 38
44 سیاسی بزرگان ِدین کا درجہ عنداللہ زیادہ بڑا ہو سکتا ہے : 38 38
45 امام ابویوسف اور اللہ کادربار : 38 38
46 گورنر کوفہ حضرت سعد پر مخالفین کے الزامات اور آزادانہ غیر جانبدارانہ تحقیقات : 39 38
47 بقیہ : رمضان المبارک کے عشرہ اَخیرہ کے احکام 41 32
48 رمضان کے بعد دو اَہم کام 41 47
49 روزہ 42 1
50 قومیت و صوبا ئیت اور زبان ورنگ کے تعصب کی اصلاح 46 1
51 زبان ورَنگ کا اِختلاف اللہ تعالیٰ کی نشانی ہے : 46 50
52 عصبیت ......... سوء خاتمہ کا پیش ِ خیمہ 47 50
53 زبانوں اَوررنگوں کا اِختلاف ذریعہ معرفت ِ الٰہیہ ہے 47 50
54 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم : 48 50
55 عاشقوں کی قومیت : 49 50
56 گلدستہ ٔ اَحادیث 53 1
57 مرزا کے متعلق قاضی منصور پوری کی تین پیشین گوئیاں 56 1
58 میری جستجو مدینہ 58 1
59 دینی مسائل 60 1
60 خلع کا بیان : 60 59
61 خلع اور مال کے عوض طلاق کے درمیان فرق 61 59
62 مال کے عوض طلاق کے چند مسائل : 61 59
63 اَخبار الجامعہ 62 1
64 وفیات 63 1
Flag Counter