Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2009

اكستان

36 - 64
آپ نے کہ ہندو جوگی بہت بڑی بڑی ریاضتیں کرتے ہیں اور وہ گوشہ نشین ہوتے ہیں اُنہیں بھی کشف ہو نے لگتا ہے ۔سکھوں کے یہاں بھی ہے بُت مت ہیں یہ لوگ بھی بہت بڑی بڑی ریاضتیں کرتے ہیں اِنہیں بھی کشف ہونے لگتاہے۔تو کشف ہونا مکمل معیار نہیں ہے ایک علامت تو ہے ایک درجہ میں۔
کشف کی حیثیت اہل اللہ کی نظر میں  :
 اسی لیے ہمارے اَکابر اور اَسلاف نے اِسے اہمیت نہیں دی زیادہ۔ مثال کے طور پر میں طالب علمی کے زمانے میں اَسلاف اور اَکابر کے کچھ حالات پڑھ رہا تھا تو اُس میں اُن کے مکاشفات آئے بہت زیادہ اَور اِس طرح کی چیزیں، تو میرے ذہن پر بھی بہت اَثر تھا کہ کشف بڑی چیز ہے تو حضرت والد صاحب    رحمة اللہ علیہ وہ ہمارے اُستاد بھی تھے والد بھی تھے پیر ومربی بھی تھے سب کچھ وہی تھے، اُن ہی کا اَحسان ہے آج جو کچھ بھی میں ہوں اُن ہی کی دُعاؤں کا صدقہ ہے ۔تو میں نے اُن سے اِس سلسلہ میں بات کی پھر میں نے کشف ِ قبورکی بات کی پھر میں نے پوچھا کہ کیا آپ کو بھی کشف ِقبور ہوتا ہے تو وہ جوفرما رہے تھے اُس وقت غالباً مجھے یاد پڑتا ہے وضو کر رہے تھے میں باہر پاس کھڑا باتیں کر رہا تھا وضو بھی کر رہے تھے اور باتیں بھی کر رہے تھے۔ فرمانے لگے بہت ہوتا تھا بہت ہوتا تھا اتنا ہوتا تھا کہ میں تنگ آگیا اَور خدا کا شکر ہے کہ ختم ہوگیا۔ اب آپ دیکھیں کہ میں اُن کے پاس ہر وقت کا اُٹھنے بیٹھنے والا مگر کبھی اُنہوں نے اپنے مکاشفے کا یا کشف قبور  کا ذکر نہیں کیا یہ میرے سوال پر ایک بات کہی ور نہ اُنہوں نے کشف کا کبھی ذکرہی نہیں کیا، تربیت بھی کی تمام مسائل بتائے لیکن کشف کے بارے میں ہمیشہ کہتے تھے کشف ہو شریعت کے مطابق ہو تو ٹھیک ہو اچھی بات ہے شریعت کے خلاف ہو تو رَد ہوجائے گا لیکن کوئی بڑی اہمیت نہیں ہے کشف کی۔
 اصل اور معیار کیا ہے ؟  :
تو کشف اچھی چیز ہے معیار نہیں ہے معیار اللہ کی خوشنودی اُس کی رضا اَور اُس کا خوف ہے بس ،یہ اصل چیز ہے جسے یہ نصیب ہو بس یہ اللہ کا بڑا کرم ہے، چاہے اُسے کشف ساری زندگی نہ ہوا ہو، ہمارے اَکابر میں اسلاف میں اکثریت  ایسی ہے جن کے مکاشفات کے تذکرے نہیںملیںگے، کبھی کبھی کشف ہو گیا ہوگیا بس اہمیت نہیں دی ہے۔اکثریت کو آپ دیکھ لیں خود حضرت والد صاحب  ہیں اُنہیں دیکھ لیں اُن کے شیخ حضرت مدنی   کو دیکھ لیں، اُن کے شیخ حضرت گنگوہی  کو دیکھ لیں، اُن کے شیخ حضرت حاجی امداداللہ مہاجر مکی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 بچوں کا گرا ہوا تالو دُرست کرنے کا طریقہ : 5 3
5 بخار جہنم کی جھونکار ،اِس کا علاج پانی کا استعمال : 6 3
6 ٹب باتھ ..... مفید طریقۂ علاج : 7 3
7 شہد اَور کلونجی میں شفاء ہی شفاء ہے : 7 3
8 شدید مجبوری ہو تو داغنے کاعلاج کیا جائے ورنہ نہیں : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 8 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 8 9
11 علمی مضامین 12 1
12 بُرا نہ مانیے اَور غور کیجیے 12 11
13 اہل ِسنت والجماعت حنفی 12 11
14 اِختلاف کا پس ِمنظر 13 11
15 بدعت : 14 11
16 تازہ بدعت : 16 11
17 بدعت کا نقصان : 17 11
18 آگے ......... آپ یہ پوچھیے: 17 11
19 بدعت کا ایک اَور نقصان 18 11
20 فاضل بریلوی کی فقاہت کی ایک مثال : 19 11
21 ''وہابی'' کسے کہتے ہیں ؟ : 21 11
22 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 22 1
23 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 22 22
25 فضائل و مناقب : 22 22
26 کثرت ِعبادت : 23 22
27 اَحکام ِ اسلامیہ کو بِلا چون و چراماننا 24 22
28 نزولِ آیت ِ تیمم 25 22
29 تربیت ِ اَولاد 26 1
30 صبر و تسلّی کاایک اَور مضمون : 26 29
31 حضرت اُمِ سلیم رضی اللہ عنہا کا واقعہ اَور صبر وتسلی کا مضمون 26 29
32 رمضان المبارَک کے عشرہ ٔاَخیرہ کے اَحکام 28 1
33 شب ِ قدر کی فضیلت 29 32
34 شب ِقدر کی دُعا 30 32
35 شب ِقدر کی تاریخیں 31 32
36 شب ِقدر کی تعیین نہ کرنے میں مصالح 31 32
37 رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف 32 32
38 اَلوَداعی خطاب 34 1
39 ولی'' کا مطلب : 35 38
40 کشف کی حیثیت اہل اللہ کی نظر میں 36 38
41 اصل اور معیار کیا ہے ؟ : 36 38
42 اہل اللہ اَور سیاست ..... اِلزامات و بہتان : 37 38
43 امام اعظم اَور امام ابویوسف اور سیاست : 38 38
44 سیاسی بزرگان ِدین کا درجہ عنداللہ زیادہ بڑا ہو سکتا ہے : 38 38
45 امام ابویوسف اور اللہ کادربار : 38 38
46 گورنر کوفہ حضرت سعد پر مخالفین کے الزامات اور آزادانہ غیر جانبدارانہ تحقیقات : 39 38
47 بقیہ : رمضان المبارک کے عشرہ اَخیرہ کے احکام 41 32
48 رمضان کے بعد دو اَہم کام 41 47
49 روزہ 42 1
50 قومیت و صوبا ئیت اور زبان ورنگ کے تعصب کی اصلاح 46 1
51 زبان ورَنگ کا اِختلاف اللہ تعالیٰ کی نشانی ہے : 46 50
52 عصبیت ......... سوء خاتمہ کا پیش ِ خیمہ 47 50
53 زبانوں اَوررنگوں کا اِختلاف ذریعہ معرفت ِ الٰہیہ ہے 47 50
54 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم : 48 50
55 عاشقوں کی قومیت : 49 50
56 گلدستہ ٔ اَحادیث 53 1
57 مرزا کے متعلق قاضی منصور پوری کی تین پیشین گوئیاں 56 1
58 میری جستجو مدینہ 58 1
59 دینی مسائل 60 1
60 خلع کا بیان : 60 59
61 خلع اور مال کے عوض طلاق کے درمیان فرق 61 59
62 مال کے عوض طلاق کے چند مسائل : 61 59
63 اَخبار الجامعہ 62 1
64 وفیات 63 1
Flag Counter