Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2009

اكستان

29 - 64
  حضورِ اقدس  ۖ  خود راتوں کو نمازوں میں اِتنا قیام فرماتے تھے کہ قدم مبارک سوج جاتے تھے۔ پھر رمضان کے اَندر خصوصاً اَخیر عشرہ میں اور زیادہ عبادت بڑھادیتے تھے کیونکہ یہ مہینہ اور خاص کر اَخیر عشرہ آخرت کی کمائی کا خاص موقع ہے۔ آپ  ۖ  کی کوشش ہوتی تھی کہ گھر والے بھی عبادت میں لگیں لہٰذا  اَخیر عشرہ کی راتوں میں اُن کو بھی جگاتے تھے۔ بہت سے لوگ خود تو بہت بڑی عبادت کرتے ہیں لیکن بال بچوں کی طرف سے غافل رہتے ہیں۔ یہ لوگ فرض نماز بھی نہیں پڑھتے۔ اگر بال بچوں کو ہمیشہ دین پر ڈالنے اور عبادت میں لگانے کی کوشش کی جاتی رہے اور اُن کو ہمیشہ فرائض کا پابند رکھا جائے تو رمضان میں نفلوں کے لیے اُٹھانے اور شب قدر میں جگانے کی بھی ہمت ہو۔ جب بال بچوں کا ذہن دینی نہیں بنایا تو اُن کے سامنے شب بیداری کی بات کرتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی محبت عطاء فرمائے اور عبادت کی لگن اور ذکر کے ذوق سے نوازے۔ 
شب ِ قدر کی فضیلت  :
رمضان المبارک کا پورا مہینہ آخرت کی دولت کمانے کا ہے پھر اِس ماہ میں اَخیر عشرہ اور بھی زیادہ محنت اور کوشش سے عبادت میں لگنے کا ہے۔ اِس عشرہ میں شب قدر ہوتی ہے جو بڑی بابرکت رات ہے۔ قرآن مجید میں اِرشاد فرمایا   لَیْلَةُ الْقَدْرِ خَیْر مِّنْ اَلْفِ شَھْرٍ یعنی شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ ہزار مہینے کے ٨٣ سال اور چار مہینے ہوتے ہیں۔ پھر شب قدر کو ہزار مہینے کے برابر نہیں بتایا بلکہ ہزار مہینے سے بہتر بتایا ہے۔ ہزار مہینے سے شب قدر کس قدر بہتر ہے اِس کا علم اللہ ہی کو ہے مومن بندوں کے لیے شب قدر بہت ہی خیر و برکت کی چیز ہے۔ ایک رات جاگ کر عبادت کرلیں اور ہزار مہینوں سے زیادہ عبادت کرنے کا ثواب پالیں، اِس سے بڑھ کر اور کیا چاہیے۔ اسی لیے تو حدیث شریف میں فرمایا  مَنْ حُرِمَھَا فَقَدْ حُرِمَ الْخَیْرَ کُلَّہ وَلَایُحْرَمُ خَیْرُھَا اِلَّا کُلُّ مَحْرُوْمٍ (ابن ماجہ) یعنی جو شخص شب ِقدر سے محروم ہوگیا (گویا) پوری بھلائی سے محروم ہوگیا اور شب ِقدر کی خیر سے وہی محروم ہوتا ہے جو کامل محروم ہو۔ 
مطلب یہ ہے کہ چند گھنٹے کی رات ہوتی ہے اور اِس میں عبادت کرلینے سے ہزار مہینے سے زیادہ عبادت کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ چند گھنٹے بیدار رہ کر نفس کو سمجھا بُجھاکر عبادت کرلینا کوئی ایسی قابل ِذکر تکلیف نہیں جو برداشت سے باہر ہو۔ تکلیف ذراسی اور ثواب بہت بڑا۔ جیسے کوئی ایک نیا پیسہ تجارت میں لگادے اور
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 بچوں کا گرا ہوا تالو دُرست کرنے کا طریقہ : 5 3
5 بخار جہنم کی جھونکار ،اِس کا علاج پانی کا استعمال : 6 3
6 ٹب باتھ ..... مفید طریقۂ علاج : 7 3
7 شہد اَور کلونجی میں شفاء ہی شفاء ہے : 7 3
8 شدید مجبوری ہو تو داغنے کاعلاج کیا جائے ورنہ نہیں : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 8 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 8 9
11 علمی مضامین 12 1
12 بُرا نہ مانیے اَور غور کیجیے 12 11
13 اہل ِسنت والجماعت حنفی 12 11
14 اِختلاف کا پس ِمنظر 13 11
15 بدعت : 14 11
16 تازہ بدعت : 16 11
17 بدعت کا نقصان : 17 11
18 آگے ......... آپ یہ پوچھیے: 17 11
19 بدعت کا ایک اَور نقصان 18 11
20 فاضل بریلوی کی فقاہت کی ایک مثال : 19 11
21 ''وہابی'' کسے کہتے ہیں ؟ : 21 11
22 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 22 1
23 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 22 22
25 فضائل و مناقب : 22 22
26 کثرت ِعبادت : 23 22
27 اَحکام ِ اسلامیہ کو بِلا چون و چراماننا 24 22
28 نزولِ آیت ِ تیمم 25 22
29 تربیت ِ اَولاد 26 1
30 صبر و تسلّی کاایک اَور مضمون : 26 29
31 حضرت اُمِ سلیم رضی اللہ عنہا کا واقعہ اَور صبر وتسلی کا مضمون 26 29
32 رمضان المبارَک کے عشرہ ٔاَخیرہ کے اَحکام 28 1
33 شب ِ قدر کی فضیلت 29 32
34 شب ِقدر کی دُعا 30 32
35 شب ِقدر کی تاریخیں 31 32
36 شب ِقدر کی تعیین نہ کرنے میں مصالح 31 32
37 رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف 32 32
38 اَلوَداعی خطاب 34 1
39 ولی'' کا مطلب : 35 38
40 کشف کی حیثیت اہل اللہ کی نظر میں 36 38
41 اصل اور معیار کیا ہے ؟ : 36 38
42 اہل اللہ اَور سیاست ..... اِلزامات و بہتان : 37 38
43 امام اعظم اَور امام ابویوسف اور سیاست : 38 38
44 سیاسی بزرگان ِدین کا درجہ عنداللہ زیادہ بڑا ہو سکتا ہے : 38 38
45 امام ابویوسف اور اللہ کادربار : 38 38
46 گورنر کوفہ حضرت سعد پر مخالفین کے الزامات اور آزادانہ غیر جانبدارانہ تحقیقات : 39 38
47 بقیہ : رمضان المبارک کے عشرہ اَخیرہ کے احکام 41 32
48 رمضان کے بعد دو اَہم کام 41 47
49 روزہ 42 1
50 قومیت و صوبا ئیت اور زبان ورنگ کے تعصب کی اصلاح 46 1
51 زبان ورَنگ کا اِختلاف اللہ تعالیٰ کی نشانی ہے : 46 50
52 عصبیت ......... سوء خاتمہ کا پیش ِ خیمہ 47 50
53 زبانوں اَوررنگوں کا اِختلاف ذریعہ معرفت ِ الٰہیہ ہے 47 50
54 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم : 48 50
55 عاشقوں کی قومیت : 49 50
56 گلدستہ ٔ اَحادیث 53 1
57 مرزا کے متعلق قاضی منصور پوری کی تین پیشین گوئیاں 56 1
58 میری جستجو مدینہ 58 1
59 دینی مسائل 60 1
60 خلع کا بیان : 60 59
61 خلع اور مال کے عوض طلاق کے درمیان فرق 61 59
62 مال کے عوض طلاق کے چند مسائل : 61 59
63 اَخبار الجامعہ 62 1
64 وفیات 63 1
Flag Counter