ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2009 |
اكستان |
|
وفیات اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ گزشتہ ماہ جدہ میںجناب میاں سیف الرحمن صاحب کی والدہ صاحبہ طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں جنہیں بعد اَزاں مکہ مکرمہ میں جنت المعلّٰی کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔ جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذ الحدیث مولانا محمد حسن صاحب اور مولانا خلیل احمد صاحب کے نانا بھی گزشتہ ماہ وفات پاگئے۔ تاخیر سے ملنے والی اطلاع کے مطابق شیخ مسعود صاحب عرف سودی میاں کی خو ش دامن صاحبہ بھی طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں۔ فاضل جامعہ مدنیہ مولانا عثمان سلیم صاحب کی دادی صاحبہ بھی گزشتہ ماہ وفات پاگئیں۔ جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس مولانا اظہار الحق صاحب کے چچا صاحب اور جامعہ کے باورچی گل رحیم کے ماموں بھی گزشتہ ماہ وفات پاگئے۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کرایا گیا ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں (٣) اَساتذہ اور عملہ کے لیے رہائش گاہیں (٤) کتب خانہ اور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔