ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2009 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) .یکم اگست /٩ شعبان کو مدینۂ منورہ کے شیخ القراء حضر ت قاری بشیر احمد صاحب صدیق د امت برکاتہم اپنے رُفقاء کے ہمراہ بعد عصر جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور حضرت مہتمم صاحب سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔جامعہ کے تعلیمی و تعمیری اَحوال دیکھ کر خوشی و مسرت کا اِظہار فرمایا اَور دُعاؤں سے نوازا۔ بعد اَزاں مغرب سے پہلے تشریف لے گئے۔ ٩ اگست کو حضرت مولانامفتی محمود الحسن صاحب آزاد کشمیر سے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور طلباء سے بیان فرمایا۔ ٢٠شعبان مطابق١٢ اگست کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سےّد محمود میاں صاحب نے دورۂ صرف ونحو کے تقریباً ٦٠٠ طلباء سے الوداعی خطاب فرمایا ،اگلے روز دورہ ٔصرف و نحو کا اِختتام ہوااور تعطیلات ہوئیں۔ ٢٤ شعبان /١٦اگست کومسجد ِ حامد کے صحن اور مرکزی دروازے اور بغلی دروازے کے زینے کی تعمیر کاآغاز ہوا، تقریبًا چالیس لاکھ لاگت کا تخمینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور اِس کام میںحصہ لینے والے حضرات کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ ٢١ اگست کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب منڈی بہاؤالدین کے مولانا فلک شیر صاحب کی دعوت پر جامع مسجد طیبہ میں افتتاحی جمعہ پڑھانے کے لیے جہلم تشریف لے گئے جہاں آپ نے علم دین اور اہل علم سے رابطہ اور محبت کے موضوع پر بیان فرمایا۔