Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2006

اكستان

37 - 64
اتوں سے مراد ذی الحجہ کی ابتدائی دس راتیں ہیں، کیونکہ حدیث میں ان کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ ابوزبیر  نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ خود رسول اللہ  ۖ نے ان دس راتوں کی تفسیر میں فرمایا کہ اِس سے مراد ذی الحجہ کا پہلا عشرہ ہے۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ یہ دس راتیں و ہی ہیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قصے میں آئی ہیں  وَاَتْمَمْنَاھَا بِعَشْرٍ (سورہ اعراف آیت ١٤٢) کیونکہ یہی دس راتیں سال کے ایام میں افضل ہیں۔ امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حضرت جابر کی مذکورہ حدیث سے ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کا تمام دنوں میں افضل ہونا معلوم ہوا اور اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لیے بھی یہی دس راتیں ذی الحجہ کی مقرر کی گئی تھیں (ملخص از تفسیر دُر منثور، تفسیر حقانی، معارف القرآن، انوار البیان بتغیر)۔
	 تیسری اور چوتھی چیز جس کی قسم کھائی گئی ہے  '' وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرٍ''  ہے ۔شفع کے لغوی معنی جوڑ کے ہیں جس کو اُردو میں جفت کہتے ہیں اور وتر کے معنی طاق اور فرد کے ہیں، قرآن کریم کے الفاظ میں یہ متعین نہیں کہ اس جفت اور طاق سے کیا مراد ہے، اس لیے ائمۂ تفسیر کے اقوال اس میں بے شمار ہیں، مگر خود مرفوع حدیث جو ابوزبیر نے حضرت جابر سے روایت کی ہے اُس کے الفاظ یہ ہیں  : 
(وَالْفَجْرِ o وَلَیَالٍ عَشْرٍ) قَالَ ھُوَ الصُّبْحُ وَعَشْرُ النَّحْرِ وَالْوَتْرُ یَوْمُ عَرَفَةَ وَالشَّفْعُ یَوْمُ النَّحْرِ ( قرطبی ج ٢٠ ص ٣٩) 
'' یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے  وَالْفَجْرِ o وَلَیَالٍ عَشْرٍکے متعلق فرمایا کہ فجر سے مراد'' صبح'' اور عشر سے مراد'' عشرہ نحر ''ہے (اور یہ عشرہ ذی الحجہ کا پہلا ہی عشرہ ہوسکتا ہے جس میں یومِ نحر یعنی١٠ ذی الحجہ شامل ہے) اور فرمایا کہ وتر سے مراد عرفہ کا دن اور شفع سے مراد یومِ نحر (دسویں ذی الحجہ) ہے۔'' 
	امام قرطبی رحمہ اللہ نے اس روایت کو نقل کرکے فرمایا کہ یہ اسناد کے اعتبار سے زیادہ صحیح ہے بہ نسبت دوسری حدیث کے (معارف القرآن بتغیر)۔ 
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ  قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہُ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ '' مَا مِنْ اَیَّامٍ اَلْعَمَلُ الصَّالِحُ فِیْھَا اَحَبُّ اِلَی اللّٰہ عَزَّ وَ جَلَّ مِنْ ھٰذِہِ الْاَیَّامِ'' یَعْنِیْ اَیَّامَ الْعَشْرِ، قَالَ قَالُوْا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ وَلَاالْجِھَادُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ؟ قَالَ: '' وَلَاالْجِھَادُ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حفصہ کا اشکال : 6 3
5 اشکال کا جواب : 6 3
6 جہنم کی آگ کی مثال : 6 3
7 مثال سے وضاحت : 7 3
8 مومن کا اثر آگ پر پڑے گا : 7 3
9 اندازِ بیان : 8 3
10 بیعت ِرضوان کی وجہ اور حضرت عثمان پر اعتراض کا جواب : 8 3
11 سکینہ ایک بہت بڑی دولت ہے : 9 3
12 حضرت عثمان کی خصوصی فضیلت 9 3
13 وفیات 10 1
14 انسانی عادات اور اللہ کا عذاب 11 1
15 افتتاحی خطاب 16 1
16 شہید کی پیشی : 16 15
17 اللہ کی طرف سے سوال : 17 15
18 شہید کا جواب : 17 15
19 اللہ کی طرف سے نامنظوری : 18 15
20 ملک و قوم سے پہلے اِسلام کا درجہ ہے : 19 15
21 شہید کی نیت کی خرابی اور جہنم کا حکم : 19 15
22 اللہ کے دربار میں عالِم کی پیشی : 20 15
23 نعمتوں کی کیا قدر دانی کی ؟ 21 15
24 اللہ تعالیٰ عالم کو جھٹلادیں گے : 21 15
25 عالِم کے لیے جہنم کا حکم : 23 15
26 نیت کی اصلاح کی ضرورت ہے : 23 15
27 بزرگوں کا عمل : 24 15
28 ترغیب .......... طلباء کے لیے مختصر معمولات : 25 15
29 فجر کے وقت : 26 15
30 ظہر کے وقت : 26 29
31 عصر کے وقت : 27 29
32 مغرب کے وقت : 27 29
33 عشاء کے وقت : 28 29
34 جمعہ کے دِن کاخاص عمل : 29 29
35 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و احکام 32 1
36 ماہ ِذی الحجہ کی لفظی و معنوی تحقیق : 32 35
37 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 32 35
38 تشریح : 33 35
39 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 36 35
40 پہلے عشرہ میں بال اور ناخن نہ کاٹنا : 39 35
41 ٩ ذی الحجہ کے روزہ کے فضائل و احکام : 40 35
42 تکبیر تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ) : 41 35
43 تکبیر تشریق کی حکمت : 42 35
44 تکبیر تشریق کے احکام : 42 35
45 عید الاضحی کی رات کے فضائل : 43 35
46 حج و قربانی ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت : 45 35
47 حج کے فضائل : 46 35
48 ''حج'' اسلام کا اہم رُکن اور فریضہ : 46 35
49 حج کس پر فرض ہے ؟ 47 35
50 قربانی کے فضائل : 49 35
51 بسنت کا تہوار 51 1
52 عید بسنت 51 51
53 پتنگ بازی کی خرابیاں : 52 51
54 بیان کرتے ہیں : 52 51
55 شریعت کیا کہتی ہے ؟ 53 51
56 گلدستہ ٔ احادیث 56 1
57 دو آنکھیں 56 56
58 دو قدم 57 56
59 دو گھونٹ 57 56
60 بقیہ : بسنت کا تہوار 57 51
61 نبوی لیل ونہار 58 1
62 دینی مسائل 60 1
63 ( نفل نماز کے احکام ) 60 62
64 بعض خاص نفل نمازیں : 61 62
65 (١) تحیة الوضو : 61 62
66 ) تحیة المسجد : 62 62
67 (٣) اشراق کی نماز : 62 62
68 (٤) چاشت کی نماز : 62 62
69 (٥) اوابین کی نماز : 63 62
70 (٦) تہجد کی نماز : 63 62
Flag Counter