ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2006 |
اكستان |
|
نبوی لیل ونہار ( حضرت مولانا سعد حسن صاحب ٹونکی ) آنحضرت ۖ کی عادات ِ برگزیدہ خوشبو کے بارے میں : ٭ آنحضرت ۖ آخر رات میں خوشبو لگایا کرتے۔ ٭ سونے سے بیدار ہوتے تو قضائے حاجت سے فراغت کے بعد وضو کرتے اورپھر خوشبو منگاکرلباس پر لگاتے۔ ٭ خدمت ِاقدس میں خوشبو اگر ہدیةً پیش کی جاتی تو آپ ۖ اُس کو ضرور قبول فرماتے، خوشبو کی چیز واپس کرنے کو ناپسند فرماتے۔ ٭ آ پ ۖ ریحان کی خوشبو کو بہت پسند فرماتے۔ ٭ مہندی کے پھول کو حضور اقدس ۖ بہت محبوب رکھتے تھے۔ ٭ آنحضرت ۖ مُشک اورعود کی خوشبو کو تمام خوشبوئوں میں زیادہ محبوب رکھتے ۔ ٭ آپ ۖ خوشبو سرِ مبارک پر بھی لگایا کرتے تھے۔ آنحضرت ۖ کی عاداتِ پسندیدہ کنگھا کرنے اورتیل لگانے میں : ٭ آنحضرت ۖ سوتے وقت مسواک کرتے ، وضو کرتے اورسرکے بالوں اورڈاڑھی مبارک میں کنگھا کرتے۔ ٭ آنحضرت ۖ سفر میں ہوتے یا حضر میں ہمیشہ بوقت ِخواب آپ ۖ کے سرہانے سات چیزیں رکھی رہتیں ۔تیل کی شیشی ،کنگھا، سرمہ دانی ، قینچی، مسواک ، آئینہ اورایک لکڑی کی چھوٹی سی سیخ جو سروغیرہ کے کُھجانے کے کام آتی۔ ٭ آپ ۖ کنگھا ہاتھی دانت کا رکھتے۔ ٭ آنحضرت ۖ پہلے ڈاڑھی اورسر مبارک میں تیل لگاتے اور پھر کنگا کرتے۔