ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2006 |
اكستان |
|
عصر کے وقت : اور تیسرامعمول ہمارا یہ ہوتا ہے کہ عصر کی نماز کے بعد ''ختم خواجگان'' ہوتا ہی ہے، شروع ہوا ہی ہے، آپ پڑھ ہی رہے ہیں، دُعا سے پہلے ہی ہوجاتا ہے امام صاحب بتادیتے ہیں۔ ختم خواجگان ایسا ختم ہے کہ جو ہمارے تمام بزرگانِ چشت میں چلا آرہا ہے اور ہمارے ہندوستان اور پاکستان کی جتنی خانقاہیں ہیں اکثریت چشتی سلسلہ کی ہیں۔ دیوبندی حضرات تو سارے ہی چشتی ہیں۔ حضرت رشید احمد گنگوہی، حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمة اللہ علیہ اِن کا چشتی سلسلہ ہے۔ وہ اور بات ہے کہ وہ بیعت چاروں سلسلوں میں کرتے تھے اور اجازت بھی چاروں سلسلوں میں دیتے تھے تاکہ چاروں سلسلوں کی تعظیم اور ادب لوگوں کے دلوں میں قائم رہے۔ چاروں سلسلے ہی بابرکت ہیں، چشتی ہو، نقشبندی ہو، قادری ہو، سُہروردی ہو، سب مبارک سلسلے ہیں سلاسلِ طیبہ۔ تو اِس میں یہ ہے کہ یہ ساروں کا پسندیدہ عمل ہے ، اور اس میں جو دُعائیں ہیں وہ احادیث سے لی گئی ہیں۔ ١٠ مرتبہ درود شریف پڑھا جاتا ہے ٣٦٠ دفعہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنَ اللّٰہِ اِلَّا اِلَیْہِ پڑھنا ہے پھر اس کے بعد ٣٦٠ دفعہ سورہ الم نشرح پڑھنی ہوتی ہے پھر ٣٦٠ دفعہ یہی دُعا لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنَ اللّٰہِ اِلَّا اِلَیْہِ پھر اِس کے بعد آخر میں ١٠ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے۔ تو اول آخر دس دس دفعہ درود شریف اور بیچ میں ٣٦٠ دفعہ یہ دُعا اور سورہ الم نشرح پڑھنی ہے۔ تو درود شریف تو ہر ہر آدمی دس دس دفعہ پڑھ لیا کرے اور یہ جو دُعا ہے یہ تو ہر آدمی نے ٣٦٠ دفعہ نہیں پڑھنی۔ نماز میں بہت سارے لوگ ہیں، سب ایک دفعہ بھی پڑھ لیں تو بس ہوگیا۔ دو چار منٹ میں پورا ہوجاتا ہے ختم۔ دو منٹ میں پورا ہوجاتا ہے ،تو یہ عصر کی نماز کے بعد دُعا سے پہلے پہلے کرایا جاتا ہے، سب بیٹھاکریں ذوق شوق سے پڑھا کریں اور اپنے گھریلو اور تمام مسائل کے لیے سب کے لیے دُعا بھی کیا کریں ہمارے لیے بھی کیا کریں۔ مغرب کے وقت : اور مغرب کے بعد ''سورہ واقعہ'' پڑھ لیا کریں۔ یہ بہت افضل ہے، اپنے اور اپنے گھر کی نیت سے پڑھا کریں کیونکہ اکثر طلباء جو ہمارے ہوتے ہیں اکثریت غرباء کی ہوتی ہے مالی اعتبار سے پریشان حال ہوتے ہیں، ان کے گھر والے مسائل میں گھرے ہوتے ہیں، کوئی مقروض ہے، کوئی اِس حال میں ہے، کوئی اُس حال میں ہے اور ''سورہ مزمل'' بھی پڑھ لیا کریں۔ یہ دونوں سورتیں قرضوں سے نجات کے لیے مؤثر ہیں۔ اور حدیث شریف