Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2006

اكستان

10 - 64
فضیلت کی چیز ہے کہ آپ اپنے دست ِمبارک کو کسی اور آدمی کے جسم کا جزو قرار دیں تو یہ تو اور صحابہ کرام میں کسی کو بھی حاصل نہیں ہے، تو یہ تو اُن کی فضیلت کی چیز تھی، وہ اُسے عیب بناکر ظاہر کرتے رہے پروپیگنڈا کرتے رہے۔ 
	سرورِ کائنات علیہ الصلوٰة والسلام نے فرمایا کہ جن حضرات نے درخت کے نیچے بیعت کی ہے اُن میں کوئی بھی جہنم میں نہیں جائے گا اور حضرت جعفر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حدیبیہ کے دن چودہ سو تھے، اُس وقت جناب رسول اللہ  ۖ نے یہ جملہ بھی فرمایا تھا  اَنْتُمُ الْیَوْمَ خَیْرُ اَہْلِ الْاَرْضِ کہ تم آج رُوئے زمین میں سب سے بہتر لوگ ہو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آخرت میں اُن کا ساتھ نصیب فرمائے۔ آمین۔ اختتامی دعا............ 
وفیات
	گذشتہ ماہ کی دس تاریخ کو حضرت اقدس بانی جامعہ مدنیہ جدید کے خلیفہ اور فاضل جامعہ مدنیہ لاہور حضرت مولانا عبد الغنی صاحب رحمة اللہ علیہ طویل علالت کے بعد انتقال فرماگئے  انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔ مولانا بہت باکمال شخصیت کے حامل تھے، آپ ٹیلیفون کے محکمہ میں ڈویژ نل انجینئر تھے۔ ریٹائر ہونے کے بعد جامعہ مدنیہ میں آپ نے درس نظامی میں داخلہ لیا اور پوری لگن کے ساتھ درس نظامی کی تکمیل کی۔ بعد ازاں کچھ عرصہ جامعہ مدنیہ میں ابتدائی کتب بھی پڑھاتے رہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی مغفرت فرماکر اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق نصیب ہو۔
	٢٢دسمبر کوجامعہ مدنیہ کے سفیر مولوی صدیق احمد کمبوہ کے والد صاحب حرکت ِقلب بند ہوجانے کی بناء پر  انتقال فرماگئے  انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور اہلِ خاندان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو، آمین۔
	جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے دُعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کرایا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،آمین۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حفصہ کا اشکال : 6 3
5 اشکال کا جواب : 6 3
6 جہنم کی آگ کی مثال : 6 3
7 مثال سے وضاحت : 7 3
8 مومن کا اثر آگ پر پڑے گا : 7 3
9 اندازِ بیان : 8 3
10 بیعت ِرضوان کی وجہ اور حضرت عثمان پر اعتراض کا جواب : 8 3
11 سکینہ ایک بہت بڑی دولت ہے : 9 3
12 حضرت عثمان کی خصوصی فضیلت 9 3
13 وفیات 10 1
14 انسانی عادات اور اللہ کا عذاب 11 1
15 افتتاحی خطاب 16 1
16 شہید کی پیشی : 16 15
17 اللہ کی طرف سے سوال : 17 15
18 شہید کا جواب : 17 15
19 اللہ کی طرف سے نامنظوری : 18 15
20 ملک و قوم سے پہلے اِسلام کا درجہ ہے : 19 15
21 شہید کی نیت کی خرابی اور جہنم کا حکم : 19 15
22 اللہ کے دربار میں عالِم کی پیشی : 20 15
23 نعمتوں کی کیا قدر دانی کی ؟ 21 15
24 اللہ تعالیٰ عالم کو جھٹلادیں گے : 21 15
25 عالِم کے لیے جہنم کا حکم : 23 15
26 نیت کی اصلاح کی ضرورت ہے : 23 15
27 بزرگوں کا عمل : 24 15
28 ترغیب .......... طلباء کے لیے مختصر معمولات : 25 15
29 فجر کے وقت : 26 15
30 ظہر کے وقت : 26 29
31 عصر کے وقت : 27 29
32 مغرب کے وقت : 27 29
33 عشاء کے وقت : 28 29
34 جمعہ کے دِن کاخاص عمل : 29 29
35 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و احکام 32 1
36 ماہ ِذی الحجہ کی لفظی و معنوی تحقیق : 32 35
37 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 32 35
38 تشریح : 33 35
39 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 36 35
40 پہلے عشرہ میں بال اور ناخن نہ کاٹنا : 39 35
41 ٩ ذی الحجہ کے روزہ کے فضائل و احکام : 40 35
42 تکبیر تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ) : 41 35
43 تکبیر تشریق کی حکمت : 42 35
44 تکبیر تشریق کے احکام : 42 35
45 عید الاضحی کی رات کے فضائل : 43 35
46 حج و قربانی ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت : 45 35
47 حج کے فضائل : 46 35
48 ''حج'' اسلام کا اہم رُکن اور فریضہ : 46 35
49 حج کس پر فرض ہے ؟ 47 35
50 قربانی کے فضائل : 49 35
51 بسنت کا تہوار 51 1
52 عید بسنت 51 51
53 پتنگ بازی کی خرابیاں : 52 51
54 بیان کرتے ہیں : 52 51
55 شریعت کیا کہتی ہے ؟ 53 51
56 گلدستہ ٔ احادیث 56 1
57 دو آنکھیں 56 56
58 دو قدم 57 56
59 دو گھونٹ 57 56
60 بقیہ : بسنت کا تہوار 57 51
61 نبوی لیل ونہار 58 1
62 دینی مسائل 60 1
63 ( نفل نماز کے احکام ) 60 62
64 بعض خاص نفل نمازیں : 61 62
65 (١) تحیة الوضو : 61 62
66 ) تحیة المسجد : 62 62
67 (٣) اشراق کی نماز : 62 62
68 (٤) چاشت کی نماز : 62 62
69 (٥) اوابین کی نماز : 63 62
70 (٦) تہجد کی نماز : 63 62
Flag Counter