ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2006 |
اكستان |
|
میں آتا ہے کہ سورہ واقعہ جو پڑھے گا روزانہ، اُس کے یہاں کبھی فاقہ نہیں آئے گا یہ وعدہ حدیث میں آتا ہے۔ جب حدیث میں یہ بات آگئی تو یہ غلط نہیں ہوسکتی۔ اس لیے گھر والوں کو بھی کہیں کہ یہ پڑھ لیا کریں وہ نہیں پڑھتے تو آپ یہاں بیٹھ کر پڑھ لیا کریں اور اُن کی بھی نیت کرلیا کریں، ہماری بھی نیت کرلیا کریں، مدرسہ کی بھی نیت کرلیا کریں کیونکہ مدارس میں خرچے بے انتہاء ہیں، آمد بہت مشکل سے ہوتی ہے، بڑی مشکلات ہوتی ہیں، اس کے لیے بھی دُعا کیا کریں۔ عشاء کے وقت : اور عشاء کے بعد یا سوتے وقت ''سورہ ملک'' اور ''سورہ الم سجدہ ''پڑھ لیا کریں ۔ ان کے بارے میں حدیث میں آتا ہے کہ جو یہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اُس کو عذابِ قبر سے بچائے رکھیں گے، یہ فضیلت ہے اِن کی۔ بعض احادیث میں آتا ہے کہ جب عذاب کا فرشتہ آئے گا سرکی طرف سے تو یہ'' سورہ ملک'' سر کی طرف رُکاوٹ بن کر کھڑی ہوجائے گی بیچ میں، اِسے اللہ تعالیٰ کوئی شکل دے دیں گے۔ پائوں کی طرف سے آئے گا تو پائوں کی طرف کھڑی ہوجائے گی، دائیں طرف سے آئے گا تو رُکاوٹ بن جائے گی، بائیں طرف سے آئے گا تو رُکاوٹ بن جائے گی، حتی کہ وہ پھر دُور سے ہی سوال کرے گا قریب نہیں آسکے گا۔ اتنے اہم اور اتنے مشکل وقت کی ساتھی ہے یہ سورت، اور بعض روایات میں ایسا بھی آتا ہے کہ یہ اپنے اندر ایسے چھپالے گی جیسے مُرغی اپنے اندر چوزوں کو چھپالیتی ہے، ایسے اپنے اندر سمیٹ لے گی ،اِس کو محفوظ کرلے گی بچالے گی اُس سے۔ اور یہ بھی آتا ہے روایات میں کہ جب آخرت میں اس کو کسی وجہ سے عذاب کا یا جہنم کا حکم ہوگا تو یہ ''سورہ الم سجدہ'' زور دار سفارش کرے گی اللہ کے دربار میں کہ اِس کو بخش دیں، اللہ تعالیٰ حکم دے چکیں گے کہ نہیں۔ پھر یہ اللہ سے کہے گی کہ یا تو مجھے مٹادے یا اِسے بخش دے، اور یہ تو اللہ کا کلام ہے، اللہ کی صفت ہے۔ تو جب یہ اتنی زوردار سفارش کرے گی تو اللہ تعالیٰ اِس کی بخشش کردیں گے کہ جائو میں نے بخش دیا۔ تو یہ بہت مشکل وقت کی ساتھی ہے۔ بس یہ معمولات ہیں تھوڑے سے، پتا بھی نہیں چلے گا پانچ سات منٹ لگیں گے اور اس کی عادت بنالیں ساری زندگی۔ ہمارے حضرت والد صاحب رحمة اللہ علیہ اپنے تمام مریدین کو شاگردوں کو اکثر کو یہ سمجھاتے تھے اس کی تلقین و نصیحت کرتے تھے ز ور دیتے تھے۔