Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2006

اكستان

16 - 64
افتتاحی خطاب
حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب نے ٢٤ شوال/٢٧ نومبر کو بعد از نمازمغرب جامعہ مدنیہ جدید میںطلباء سے افتتاحی خطاب فرمایا ۔ قارئین کرام کی خدمت میں وہ خطاب پیش کیا جا رہا ہے۔ (ادارہ)
	الحمد للّٰہ رب العالمین والصلوة والسلام علی خیر خلقہ سیدنا و مولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین اما بعد ! 
	حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث شریف نقل کی گئی ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّ اَوَّلَ النَّاسِ یُقْضٰی عَلَیْہِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ رَجُل اُسْتُشْھِدَ    ١
شہید کی پیشی  :
	 قیامت کے دِن جن آدمیوں کے خلاف پہلے فیصلہ کیا جائے گا اُن میں ایک شہید ہوگا، اللہ کے راستہ میں جہاد کرتا ہوگا اور جہاد کرتے کرتے شہید ہوگیا ہوگا، اُس کو اللہ کے دربار میں پیش کیا جائے گا  فَعَرَّفَ نِعَمَہ فَعَرَفَھَا اللہ تعالیٰ کی جو نعمتیں ہیں اُس پر وہ یاد دلائی جائیں گی کہ اللہ تعالیٰ نے تم پر یہ یہ انعامات کر رکھے تھے، یہ یہ نعمتیں دی تھیں، تمہیں ہاتھ دیے تھے، چلنے کے لیے پائوں دیے تھے اور اُن میں قوت دی تھی، دیکھنے کے لیے آنکھیں دی تھیں، سواری کے لیے گھوڑا دیا تھا پھر میدان میں تلوار دی تھی پھر کھانے پینے کی نعمتیں اَوڑھنے بچھونے کی نعمتیں گھربار کی نعمتیں اور ہزاروں قسم کی نعمتیں اُس کو یاد دلائی جائیں گی اور وہ یاد آجائیں گی اُس کو ،وہ مانے گا کہ ہاں اے اللہ !یہ نعمتیں مجھ پر کی تھیں آپ نے، یہ انعامات آپ نے مجھ پر فرمائے تھے۔ پھر سب سے بڑا انعام وہ ہدایت ہوگی جو اُس کو اللہ نے دی تھی۔ ایمان ، صحیح اور غلط کی پہچان کہ یہ حق ہے اور یہ باطل ہے، تب ہی تو جہاد کے لیے نکلا تھا۔ اگر حق اور باطل کا اُسے پتہ نہ ہوتا تو پھر جہاد کے لیے کیسے نکلتا، پھر مُسلمانوں کے ساتھ کیسے نکلتا پھر کافروں کے مقابلے میں کیوں نکلتا۔ یہ اللہ تعالیٰ نے اُس کو علم عطا فرمایا تھا، سمجھ دی تھی حق اور باطل کی، یہ ساری 
  ١  مشکٰوة شریف  ج١  ص ٣٣
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حفصہ کا اشکال : 6 3
5 اشکال کا جواب : 6 3
6 جہنم کی آگ کی مثال : 6 3
7 مثال سے وضاحت : 7 3
8 مومن کا اثر آگ پر پڑے گا : 7 3
9 اندازِ بیان : 8 3
10 بیعت ِرضوان کی وجہ اور حضرت عثمان پر اعتراض کا جواب : 8 3
11 سکینہ ایک بہت بڑی دولت ہے : 9 3
12 حضرت عثمان کی خصوصی فضیلت 9 3
13 وفیات 10 1
14 انسانی عادات اور اللہ کا عذاب 11 1
15 افتتاحی خطاب 16 1
16 شہید کی پیشی : 16 15
17 اللہ کی طرف سے سوال : 17 15
18 شہید کا جواب : 17 15
19 اللہ کی طرف سے نامنظوری : 18 15
20 ملک و قوم سے پہلے اِسلام کا درجہ ہے : 19 15
21 شہید کی نیت کی خرابی اور جہنم کا حکم : 19 15
22 اللہ کے دربار میں عالِم کی پیشی : 20 15
23 نعمتوں کی کیا قدر دانی کی ؟ 21 15
24 اللہ تعالیٰ عالم کو جھٹلادیں گے : 21 15
25 عالِم کے لیے جہنم کا حکم : 23 15
26 نیت کی اصلاح کی ضرورت ہے : 23 15
27 بزرگوں کا عمل : 24 15
28 ترغیب .......... طلباء کے لیے مختصر معمولات : 25 15
29 فجر کے وقت : 26 15
30 ظہر کے وقت : 26 29
31 عصر کے وقت : 27 29
32 مغرب کے وقت : 27 29
33 عشاء کے وقت : 28 29
34 جمعہ کے دِن کاخاص عمل : 29 29
35 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و احکام 32 1
36 ماہ ِذی الحجہ کی لفظی و معنوی تحقیق : 32 35
37 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 32 35
38 تشریح : 33 35
39 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 36 35
40 پہلے عشرہ میں بال اور ناخن نہ کاٹنا : 39 35
41 ٩ ذی الحجہ کے روزہ کے فضائل و احکام : 40 35
42 تکبیر تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ) : 41 35
43 تکبیر تشریق کی حکمت : 42 35
44 تکبیر تشریق کے احکام : 42 35
45 عید الاضحی کی رات کے فضائل : 43 35
46 حج و قربانی ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت : 45 35
47 حج کے فضائل : 46 35
48 ''حج'' اسلام کا اہم رُکن اور فریضہ : 46 35
49 حج کس پر فرض ہے ؟ 47 35
50 قربانی کے فضائل : 49 35
51 بسنت کا تہوار 51 1
52 عید بسنت 51 51
53 پتنگ بازی کی خرابیاں : 52 51
54 بیان کرتے ہیں : 52 51
55 شریعت کیا کہتی ہے ؟ 53 51
56 گلدستہ ٔ احادیث 56 1
57 دو آنکھیں 56 56
58 دو قدم 57 56
59 دو گھونٹ 57 56
60 بقیہ : بسنت کا تہوار 57 51
61 نبوی لیل ونہار 58 1
62 دینی مسائل 60 1
63 ( نفل نماز کے احکام ) 60 62
64 بعض خاص نفل نمازیں : 61 62
65 (١) تحیة الوضو : 61 62
66 ) تحیة المسجد : 62 62
67 (٣) اشراق کی نماز : 62 62
68 (٤) چاشت کی نماز : 62 62
69 (٥) اوابین کی نماز : 63 62
70 (٦) تہجد کی نماز : 63 62
Flag Counter