ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2006 |
اكستان |
|
دو قدم حضرت ابوعبس (عبد الرحمن بن جبر) فرماتے ہیں کہ رسول اکرم ۖ نے فرمایا : '' مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاہُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ فَھُمَا حَرَام عَلَی النَّارِ'' (ترمذی ج ١ ص٢٩٢ باب من اغبرت قدماہ فی سبیل اللّٰہ) جس شخص کے دونوں قدم اللہ کے راستے (جہاد) میں غبار آلود ہوئے وہ (جہنّم کی) آگ پر حرام ہیں۔ دو گھونٹ حضرت خواجہ حسن بصری رحمة اللہ علیہ (م ١١٠ ھ) فرماتے ہیں : ''اللہ تعالیٰ کے نزدیک انسان جس قدر گھونٹ پیتا ہے اُن سب میں دو گھونٹ زیادہ محبوب ہیں، ایک مصیبت پر صبر کا دوسرا غُصّہ کو پی جانے کا''۔ (الجامع لاحکام القرآن للقرطبی ج ٩ ص ٢٤٧ تحت قولہ تعالٰی بَلْ سَوَّلَتْ لَکُمْ اَنْفُسُکُمْ اَمْرًا فَصَبْر جَمِیْل) بقیہ : بسنت کا تہوار (٤) بعض اوقات پتنگ اُڑاتے اُڑاتے پیچھے کو ہٹتے ہیں اور نیچے گرجاتے ہیں، چنانچہ اخبارات میں اس قسم کے واقعات شائع ہوتے رہتے ہیں، اِس میں اپنے کو ہلاکت میں ڈالنا ہے، اور حضور اکرم ۖ نے ایسی چھت پر سونے سے منع فرمایا ہے جس پر آڑ نہ ہو۔ (٥) بے جا مال سرف کرنا تبذیر اور حرام ہے، قرآن میں ایسے لوگوں کو شیطان کا بھائی قرار دیا گیا ہے۔ پتنگ بازی کا باہم مقابلہ معصیت و تفاخر ہے، جو حرام ہے اور اس پر کفر کا خطرہ ہے، واللّٰہ سبحانہ وتعالٰی اعلم (احسن الفتاویٰ ج ٨)۔