ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2006 |
اكستان |
|
زیادہ پڑھے یعنی چار رکعت یا آٹھ رکعت یا بارہ رکعت پڑھ لے اِس کو چاشت کہتے ہیں اِس کا بھی بہت ثواب ہے۔ (٥) اوابین کی نماز : مغرب کے فرض اور سنتوں کے بعد کم سے کم چھ رکعتیں اور زیادہ سے زیادہ بیس رکعتیں پڑھے۔ بعض نے سنت ملاکر چھ رکعتیں شمار کی ہیں۔ (٦) تہجد کی نماز : آدھی رات کے بعد اُٹھ کر نماز پڑھنے کا بڑا ثواب ہے اِسی کو تہجد کہتے ہیں۔ یہ نماز اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت مقبول ہے اور سب سے زیادہ اِس کا ثواب ملتا ہے۔ تہجد کی کم سے کم چار رکعتیں اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں ہیں۔ اگر وقت یا ہمت نہ ہو تو دو ہی رکعتیں سہی۔ اگر پچھلی رات کو ہمت نہ ہو تو عشاء کے بعد پڑھ لے مگر ویسا ثواب نہ ہوگا۔ (جاری ہے)