Deobandi Books

اصلاح معاشرہ اور تعمیر سیرت و اخلاق

106 - 161
پھر کامیابی کے دروازے دھیرے دھیرے اس کے لئے کھلتے جاتے ہیں ، اس کا حوصلہ بڑھتا جاتا ہے اور اس میں قوت پیدا اور زیادہ ہوتی جاتی ہے۔
جن لوگوں میں عام طور پر احساسِ برتری کبر کی حد تک پہونچا رہتا ہے، ان کا خیال یہ ہوتا ہے کہ وہ فطری بلندی اور کمال کے ساتھ متصف ہیں ، وہ بلا محنت ومشقت اعلیٰ مقام تک پہونچ سکتے ہیں ، وہ طلسماتی کرتب سے مٹی کو سونا بناسکتے ہیں ، لیکن ظاہر ہے کہ یہ وہ خوش خیالیاں ہیں جو حقیقت کی دنیا میں ریت کی دیوار سے بھی زیادہ ناپائیدار ثابت ہوتی ہیں ، عملی زندگی میں جس نے بھی قدم رکھا ہے، پہلے مرحلہ میں اسے تردد وخوف، پریشانیوں ، ناموافق حالات اور مشکلات کا سامنا بہر حال کرنا پڑا ہے، پھر جو بھی عملی میدان میں کامیاب ہوا ہے وہ اسی لئے کامیاب ہوا ہے کہ اس نے اپنے اندرون کی روشنی، عزیمت وبصیرت اور عزم وحرکت سے قوت کشید کی، اور جوں جوں قدم آگے بڑھاتا گیا راستے ہموار ہوتے گئے، منزل آسان ہوتی گئی، دشواریاں دور ہوتی گئیں اور خوف وشک ختم ہوتا گیا، اور جلد بازی کے بجائے وہ بتدریج منزل بہ منزل چلتا ہوا بالآخر کامیابی کے آخری مرحلہ تک اپنے اندر کے عزم وہمت کی مدد سے پہنچ گیا، اب اگر پہلے ہی مرحلہ پروہ ناامید ہوکر ہمت ہارجاتا تو وہ محروم رہ جاتا، مگر وہ مسلسل سعی وعمل میں لگا رہا اور بالآخرمنزل مقصود تک پہنچ کر ہی دَم لیا۔
ہر دَور میں زندہ قوموں کی یہی پہچان ہوتی ہے کہ وہ عمل اور مسلسل عمل پر کاربند ہوتی ہیں ، مایوسی اور پست حوصلگی جیسے الفاظ سے ان کا لغت خالی ہوتا ہے، ہماری موجودہ ناکامی کا بہت بڑا سبب یہ ہے کہ ہم خود ساختہ اوہام واعذار اور مشکلات اور رکاوٹوں میں گھرے ہوئے ہیں ، ہم نے اپنے ذہنوں سے خود اوہام ومشکلات پیدا کرلئے ہیں جن کا خارجی وجود یا تو ہے ہی نہیں یا ہے تو برائے نام ہے، کسی بھی کام میں کبھی ہم بدگمانی میں مبتلا ہوتے ہیں ، کبھی متوقع نتائج کے حصول میں شک ہم میں پیدا ہوجاتا ہے، کبھی ناکامی کا خوف دامن گیر ہوتا ہے، کبھی


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 اصلاحِ معاشرہ اور تعمیرِ سیرت واخلاق 4 1
3 اشاعت کی عام اجازت ہے۔ 5 1
4 ملنے کے پتے: 5 1
5 مندرجات 6 1
6 مقدمہ (طبع سوم) 9 1
7 پیشِ گفتار 10 1
8 اپنی فکر میں لگے رہو 11 1
9 ٹی وی اور ڈش کے نقصانات 15 1
10 مَیں کے بجائے ’’ہَم‘‘ مطلوب ہے 18 1
11 اتحاد اہم ترین ضرورت ہے 23 1
12 مغربی نظام معاشرت کی ابتری 26 1
13 مغرب کا دلفریب نعرہ: آزادی اورجدت 31 1
14 افراط اور غلو کی لعنت 35 1
15 احساسِ برتری اور احساسِ کہتری 40 1
16 بندۂ مؤمن کے پانچ دشمن 45 1
17 (۱) جہادِ نفس: 45 16
18 (۲) شیطان سے جہاد: 46 16
19 (۳) کافروں سے جہاد: 47 16
20 (۴) منافقوں سے جہاد: 47 16
21 (۵) ظالموں اور فاسقوں سے جہاد: 48 16
22 سب سے بیش قیمت سرمایہ صالح افراد ہیں 49 1
23 عصرِ حاضر کا شرک 52 1
24 مادّہ پرستی کا طوفان 54 1
25 زاہد کے اوصاف 56 1
26 (۱) قبر اور بوسیدگی کو فراموش نہ کرے: 57 25
27 (۲) دنیوی زندگی کی عمدہ ترین آرائش کو چھوڑدے: 58 25
28 (۳) باقی رہنے والی چیز کو فنا ہونے والی چیز پر ترجیح دے: 58 25
29 (۴) اپنی زندگی کے اگلے دن کو شمار نہ کرے: 59 25
30 (۵) اپنا شمار مُردوں میں کرے: 59 25
31 زبان کی حفاظت کی اہمیت 60 1
32 قول وعمل کی ہم آہنگی 63 1
33 قول وعمل 67 1
34 خوفِ خدا کی اہمیت 70 1
35 خدا ترسی 74 1
36 دین پر جماؤ 77 1
37 انسان کی ناشکری 80 1
38 کامل انسان اور مکمل انسانیت 84 1
39 تصنع واسراف اور سادگی 90 1
40 ایک بڑا فتنہ 93 1
41 فوری طور پر ہمارے کرنے کے کام 97 1
42 مال واولاد کا فتنہ 100 1
43 اپنی دنیا آپ پیدا کر 104 1
44 نعمتِ گویائی کا شکر مطلوب ہے 109 1
45 دولت ِ احساس واخلاص 113 1
46 انسانِ کامل 117 1
47 موت سامانِ عبرت ہے 121 1
48 نفس پرستی 125 1
49 معصوم بچوں کو ظلم سے بچائیے! 129 1
50 نفس کے گناہ اور ان سے بچاؤ! 132 1
51 (۱) سستی اور بزدلی: 133 50
52 (۲) کینہ اور بغض: 133 50
53 (۳) حرص وطمع: 133 50
54 اجتماعیت کی روح 136 1
55 اجتماعیت 139 1
56 نیکیوں کا زہر؛ حسد 142 1
57 نوجوانوں میں صحیح شعور پیدا کرنے کی ضرورت 146 1
58 اخلاقی قوت ہی اصل جوہر ہے 151 1
59 اعلیٰ انسانی کردار 155 1
60 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 159 1
61 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 159 60
62 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 159 60
63 l اسلام میں صبر کا مقام 159 60
64 l ترجمان الحدیث 159 60
65 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 159 60
66 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 160 60
67 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 160 60
68 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 160 60
69 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 160 60
70 l گلہائے رنگا رنگ 160 60
71 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 160 60
72 l علوم القرآن الکریم 161 60
73 l اسلام میں عبادت کا مقام 161 60
74 l اسلام دین فطرت 161 60
75 l دیگر کتب: 161 60
76 l عربی کتب: 161 60
Flag Counter