حنفی نماز مدلل ۔ احادیث طیبہ کی روشنی میں |
یرِ نظر |
|
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِيْ رَمَضَانَ فَصَلَّى النَّاسَ أَرْبَعَةً وَعِشْرِيْنَ رَكْعَةً وَأَوْتَرَ بِثَلَاثَةٍ۔ ترجمہ:حضرت جابر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ رمضان المُبارک کی ایک رات (اپنے حجرہ سے)نکلے اور لوگوں کو4 رکعت(فرض نماز)20 رکعت (تَراویح) اور 3 رکعت وِتر پڑھائی۔(أخرجہ حمزۃ السہمی الجرجانی فی تاریخہٖ:317)تَراویح کے بارے میں حضرات صحابہ کرامکا عَمل: عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ،عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:أَدْرَكْتُ النَّاسَ وَهُمْ يُصَلُّونَ ثَلَاثًا وَعِشْرِينَ رَكْعَةً بِالْوِتْرِ۔(مصنف ابن ابی شیبہ:7688) ترجمہ: حضرت عطاء ابن ابی رباح(جوکہ ایک بہت مشہور اور بڑے تابعی ہیں اور اُن کا شمار کِبار تابعین میں ہوتا ہے،وہ )فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو اِس حالت میں پایا ہے کہ وہ 23رکعتیں وتر سمیت تراویح پڑھتے تھے۔عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ،أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَمَرَ رَجُلًا يُصَلِّي بِهِمْ عِشْرِينَ رَكْعَةً۔(ابن ابی شیبہ:7682) ترجمہ:حضرت یحیٰ بن سعیدفرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا عمر بن خطابنے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو 20 رکعت تَراویح پڑھائے۔عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ أَنَّهُ قَالَ:كَانَ النَّاسُ يَقُومُونَ فِي زَمَانِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ بِثَلاَثٍة وَعِشْرِيْنَ رَكْعَةً فِيْ رَمَضَانَ۔(مؤطا مالک:281) ترجمہ:حضرت یزید بن رُومان فرماتے ہیں کہ لوگ حضرت عمر کے زمانہ خلافت میں رَمضان کے اندر(وتر سمیت)23رکعت تراویح پڑھا کرتے تھے۔