حنفی نماز مدلل ۔ احادیث طیبہ کی روشنی میں |
یرِ نظر |
|
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ قَالَ: أَدْرَكْتُ غَيْرَ وَاحِدٍ، مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،«فَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ فِي أَوَّلِ رَكْعَةٍ وَالثَّالِثَةِ قَامَ كَمَا هُوَ وَلَمْ يَجْلِسْ»۔ (مصنف ابن ابی شیبہ:3989) حضرت نعمان بن عیاش فرماتے ہیں:میں نے کئی صحابہ کرام کوپایا ہے ،اُن کی حالت یہ تھی کہ جب پہلی اورتیسری رکعت میں سجدہ سے سر اٹھاتے تو سیدھا کھڑے ہوجاتے اور بیٹھتے نہ تھے۔رَمَقْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي الصَّلَاةِ فَرَأَيْتُهُ يَنْهَضُ وَلَا يَجْلِسُ»۔(مصنف عبد الرزاق:2966) حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں :میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود کو نمازمیں بڑے غور سے دیکھا ، میں نے دیکھا کہ وہ (سجدہ سے اٹھنے کے بعدسیدھے کھڑے ہوجاتے ہیں اور بیٹھتے نہیں ہیں۔تمام رکعات کا طریقہ پہلی رکعت کی طرح ہے : حدیثِ اعرابی میں پہلی رکعت کا مکمل طریقہ سمجھانے کے بعد آپ ﷺنے دوسری تمام رکعات کے لئے اسی طریقے کو متعین کیا ،چنانچہ فرمایا:”ثُمَّ افْعَلْ ذَلِكَ فِي صَلاَتِكَ كُلِّهَا“ پھر یہی کام اپنی ساری نماز میں کرو۔ (بخاری:6667)دوسری رکعت میں ثناء ، تعوذ نہیں ہے : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَهَضَ مِنَ الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ اسْتَفْتَحَ الْقِرَاءَةَ بِـ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَلَمْ يَسْكُتْ۔ (مسلم:599)