حنفی نماز مدلل ۔ احادیث طیبہ کی روشنی میں |
یرِ نظر |
حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں: نبی کریمﷺ جب دوسری رکعت سے اٹھتے تو اَلْحَمْدُ لِلہِ سے شروع فرماتے اور (ثناء کے لئے ) خاموشی نہ فرماتے ۔ہر دو رکعت میں قعدہ کیاجائے گا: حضرت عائشہ صدیقہفرماتی ہیں:”وَكَانَ يَقُولُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ التَّحِيَّةَ “ نبی کریم ﷺہر دو رکعت میں التحیات پڑھا کرتے تھے ۔(صحیح مسلم:498) حضرت فضل بن عباس نبی کریمﷺ کا یہ ارشاد نقل فرماتے ہیں :”الصَّلَاةُ مَثْنَى مَثْنَى، تَشَهَّدُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ“ نماز دو دو کرکے پڑھنا چاہیئے اور نماز کی ہر دو رکعت میں تشہد پڑھاجائے گا ۔(ترمذی:385)جلسہ اور قعدہ میں بیٹھنے کا طریقہ: نماز میں بیٹھنا خواہ دو سجدوں کے درمیان ہو یا قعدہ میں ، اِسی طرح پہلا قعدہ ہو یا آخری سب کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ ہے کہ بایاں پاؤں بچھاکر اُس پر بیٹھا جائے اور دایاں پاؤں اِس طرح سے کھڑا رکھا جائے کہ اُس کی اُنگلیاں قبلہ رُخ ہوں اور دونوں ہاتھ سامنے کی جانب دائیں بائیں ران پر ہوں۔احادیثِ ذیل میں اِس کی تصریح ملاحظہ فرمائیں :قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا ہوا اور دایاں کھڑا ہوا ہونا چاہیئے : عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ:مِنْ سُنَّةِ الصَّلَاةِ أَنْ تُضْجِعَ رِجْلَكَ الْيُسْرَى، وَتَنْصِبَ الْيُمْنَى قَالَ: وَكَانَ النَّبِيُّ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ أَضْجَعَ الْيُسْرَى وَنَصَبَ الْيُمْنَى۔(صحیح ابن خزیمہ:679)