حنفی نماز مدلل ۔ احادیث طیبہ کی روشنی میں |
یرِ نظر |
|
﴿آمین آہستہ کہنا﴾ اللہ تبارک و تعالیٰ کا اِرشاد ہے:﴿اُدْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ﴾ ترجمہ:تم اپنے پروردگار کو عاجزی کے ساتھ چپکے چپکے پکارا کرو،یقیناً وہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔(الأعراف:55،آسان ترجمہ قرآن)وضاحت: مذکورہ آیت میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے آہستہ دُعاء کرنے کا حکم دیا ہے اور آمین کہنا بھی ایک دُعاء ہے،چنانچہ: (1)حضرت عطاء فرماتے ہیں: آمین کہنا دُعاء ہے۔(بخاری:1/156) (2)حضرت ہاروننےحضرت موسیٰکی دُعاء پر جو آمین کہا تھا اُس کو بھی قرآن کریم میں ”دُعاء“قرار دیا گیاہے۔(یونس:89)(تفسیر بغوی) (3)آمین کامعنی ہی دُعاء کے ہیں،چنانچہ اس کےمعنی”اِسْمَعْ وَاسْتَجِبْ“ کے ہیں، یعنی اے اللہ! سن لیجئے اور قبول فرمالیجئے۔ لہٰذا مذکورہ بالا وجوہات کی بنیاد آمین بھی قرآن کریم کے مطابق آہستہ اور خفیہ کہنا چاہیئے تاکہ دُعاء کے اَدب کا لحاظ اور اُس کی رِعایت کی جاسکے۔ لفظِ آمین کو اللہ کے ناموں میں سے ایک نام بھی کہا گیا ہے ،چنانچہ کئی روایات میں ہے:”آمِينَ:اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللَّهِ“ یعنی آمین اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔(مصنّف ابن ابی شیبہ:7971)پس گویا آمین کہنے والا اللہ کا ذکر کرتا ہے اورذکر میں اصل ”اِخفاء“ یعنی ہلکے ذکر کرناہے،چنانچہ مذکورہ آیت میں اللہ تعالیٰ نے آہستہ ذکر