حنفی نماز مدلل ۔ احادیث طیبہ کی روشنی میں |
یرِ نظر |
|
اُمید وار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں، بیشک تیرا عذاب کافروں پر نازل ہونے والا ہے۔(المراسیل لأبی داؤد:89)وتر کے بعد کی دو رکعتیں : وتر کے بعد دو رکعتیں بیٹھ کر پڑھنا نبی کریمﷺسےمتعدّد روایات میں ثابت ہے، اِس لئے اِس کا اِنکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں ، چند روایات ملاحظہ فرمائیں :عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الوِتْرِ رَكْعَتَيْنِ۔(ترمذی:471) ترجمہ: حضرت امّ سلمہسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺوتر کے بعددو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْوِتْرِ، وَهُوَ جَالِسٌ۔(مسند احمد:26553) ترجمہ: حضرت امّ سلمہسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺوتر کے بعددو رکعتیں بیٹھ کرپڑھا کرتے تھے۔عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْوِتْرِ وَهُوَ جَالِسٌ يَقْرَأُ فِيْهِمَا إِذَا زُلْزِلَتْ، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ۔(سنن کبریٰ بیہقی:4823) ترجمہ: حضرت ابو امامہ سے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺوتر کے بعد دو رکعت بیٹھ کر پڑھاکرتے تھے،اُن میں سورۃ الزلزال اور سورۃ الکافرون پڑھتے تھے۔