حنفی نماز مدلل ۔ احادیث طیبہ کی روشنی میں |
یرِ نظر |
|
سجدہ میں ہاتھوں اور پاؤں کی اُنگلیوں کو قبلہ رُخ رکھنا چاہیئے : حضرت ابو حمید ساعدیفرماتے ہیں”وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ الْقِبْلَةَ “ آپ ﷺنے سجدہ میں اپنی انگلیوں کو قبلہ رُخ رکھا ۔ (صحیح ابن خزیمہ:643) صحیح ابن حبان کی روایت میں جوکہ پاؤں کی انگلیوں کو بھی قبلہ رُخ رکھنے کا ذکر ہے :”وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ رِجْلَيْهِ إِلَى الْقِبْلَةِ “ آپﷺنے سجدہ میں اپنے پاؤں کی انگلیوں کا رُخ قبلہ کی طرف کیا۔(صحیح ابن حبان:1869)سجدہ میں دونوں کُہنیاں زمین سے اُٹھی ہوئی ہونی چاہیئے : حضرت براء بن عازب آپﷺکا یہ ارشاد نقل فرماتے ہیں:”إِذَا سَجَدْتَ فَضَعْ كَفَّيْكَ، وَارْفَعْ مِرْفَقَيْكَ“ جب تم سجدہ کرو تو اپنے ہاتھوں کو زمین پر اور کہنیوں کو اٹھا کر رکھو ۔ (صحیح ابن خزیمہ:656)سجدہ میں دونوں ہاتھ پہلووں سے الگ ہونے چاہیئے : حضرت ابوحمید ساعدی نبی کریمﷺکی نماز کا طریقہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:”ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ ثُمَّ يَهْوِي إِلَى الْأَرْضِ فَيُجَافِي يَدَيْهِ عَنْ جَنْبَيْهِ“ پھر نبی کریم ﷺنے(سجدہ میں جانے کیلئے) اللہ اکبر کہا اور زمین پر سجدہ کیا اور اپنے دونوں ہاتھوں کو پہلووں سے الگ رکھا۔ (ابوداؤد:730)