حنفی نماز مدلل ۔ احادیث طیبہ کی روشنی میں |
یرِ نظر |
|
عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ، أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يُسَلِّمُ فِي رَكْعَتَيِ الْوِتْرِ۔(نسائی:1698) ترجمہ: حضرت عائشہ صدیقہفرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺوتر کی دو رکعتوں پر سلام نہیں پھیرا کرتے تھے۔عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ:«كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُسَلِّمُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنَ الْوِتْرِ»۔(مستدرکِ حاکم:1139) ترجمہ: حضرت عائشہ صدیقہفرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺوتر کی پہلی دو رکعتوں میں سلام نہیں پھیرا کرتے تھے۔ حضرت عبد اللہ بن مسعودفرماتے ہیں:”قَالَ عَبْدُ اللَّهِ:الْوِتْرُ ثَلَاثٌ كَصَلَاةِ الْمَغْرِبِ وِتْرُ النَّهَارِ“ وتر کی نماز تین رکعتیں ہیں جیسا کہ دن کی وتر یعنی مغرب کی نماز تین رکعات ہیں ۔(ابن ابی شیبہ:6715)وتر کی نماز کی مسنون قراءت : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الوِتْرِ:بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الكَافِرُونَ، وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فِي رَكْعَةٍ رَكْعَةٍ۔(ترمذی:462) ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عباسسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺوتر کی ایک ایک رکعت میں سورۃ الأعلیٰ، سورۃ الکافرون اور سورۃ الاِخلاص پڑھا کرتے تھے۔وتر میں قنوت رکوع سے پہلے ہے : عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،كَانَ يُوتِرُ فَيَقْنُتُ قَبْلَ الرُّكُوعِ۔(ابن ماجہ:1182)