حنفی نماز مدلل ۔ احادیث طیبہ کی روشنی میں |
یرِ نظر |
|
ترجمہ: حضرت عباس سے مَروی ہے کہ اُنہوں نے نبی کریمﷺکو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب بندہ سجدہ کرتا ہے تو اُس کے ساتھ سات اعضاء سجدہ کرتے ہیں : اُس کا چہرہ ، دونوں ہتھیلیاں،گھٹنے اور دونوں پاؤں۔سجدہ میں سر کو دونوں ہاتھوں کے درمیان رکھنا چاہیئے : حضرت وائل بن حجر نے نبی کریمﷺکی نماز کا طریقہ بیان کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا:”فَلَمَّا، سَجَدَ سَجَدَ بَيْنَ كَفَّيْهِ“ ۔نبی کریم ﷺنے جب سجدہ کیا تو اپنے دونوں ہاتھوں کے درمیان سجدہ فرمایا۔(مسلم:401)سجدہ میں ہاتھ کانوں کے برابر ہونے چاہیئے : حضرت وائل بن حجر سے مَروی ہے کہ اُنہوں نے نبی کریمﷺکےسجدہ کی کیفیت کو بیان کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا:” ثُمَّ سَجَدَ، فَكَانَتْ يَدَاهُ حِذَاءَ أُذُنَيْهِ “ یعنی پھر آپﷺنے سجدہ فرمایا تو آپ کے ہاتھ آپ کے دونوں کانوں کی سیدھ میں تھے۔(مسند احمد:18859)سجدہ میں ہاتھوں کی اُنگلیاں ملی ہوئی ہونی چاہیئے : عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «كَانَ إِذَا سَجَدَ ضَمَّ أَصَابِعَهُ»۔(صحیح بن خزیمہ:642) حضرت علقمہ ابن وائل اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺجب سجدہ کرتے تو اپنی انگلیوں کو ملالیتے ۔