حنفی نماز مدلل ۔ احادیث طیبہ کی روشنی میں |
یرِ نظر |
|
سجدہ کی تسبیحات اور اُس کی تعداد: وَإِذَا سَجَدَ، فَقَالَ فِي سُجُودِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَدْ تَمَّ سُجُودُهُ، وَذَلِكَ أَدْنَاهُ۔ (ترمذی:261) حضرت عبد اللہ بن مسعود نبی کریمﷺ کا یہ ارشاد نقل فرماتے ہیں : جب تم میں سے کوئی سجدہ کر ے اور اپنے سجدہ میں تین مرتبہ یہ کہے :”سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى“ تو اُس نے اپنا سجدہ مکمل کرلیا ، اور یہ کم سے کم مقدار ہے ۔جلسہ میں سکون اور اطمینان کے ساتھ بیٹھنا: نبی کریم ﷺنے ایک شخص کو نماز سکھاتے ہوئے ارشاد فرمایا :”ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ جَالِسًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا “ پھر اطمینان کے ساتھ سجدہ کرو ، پھر اطمینان کے ساتھ بیٹھو ، پھر اطمینان کے ساتھ سجدہ کرو۔ (بخاری:793)دوسرا سجدہ: حدیثِ اعرابی میں نبی کریم ﷺنے اعرابی کو نماز سکھاتے ہوئے فرمایا:”ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَسْتَوِيَ وَتَطْمَئِنَّ جَالِسًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَسْتَوِيَ قَائِمًا“ پھر تم اطمینان کے ساتھ سجدہ کرو ، پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ اطمینان کے ساتھ سیدھے بیٹھ جاؤ، پھر اطمینان کے ساتھ دوسرا سجدہ کرو ،پھر اُٹھ جاؤ یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہوجاؤ۔ (بخاری:6667)